اداکار امیت سادھ نے فلموں سے لے کر ویب سیریز تک ہر پلیٹ فارم پر ایک سے زیادہ ورسٹائل پرفارمنس دے کرالگ پہچان بنائی ہے۔
اداکار امیت سادھ نے فلموں سے لے کر ویب سیریز تک ہر پلیٹ فارم پر ایک سے زیادہ ورسٹائل پرفارمنس دے کرالگ پہچان بنائی ہے۔ ان میں `’کائی پو چے‘، `’بریڈ ان ٹو دی شیڈو‘، `’جیت کی ضد‘ جیسے پروجیکٹس میں کام کرنے کے بعد امیت اپنی آنے والی مختصر فلم `گھس پیٹھ کے ساتھ ناظرین کو مسحور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جسے حال ہی میں باوقار بوسٹن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول۲۰۲۳ء میں دکھایا گیا تھا۔جب ان کی مختصر فلم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوںنے کہاکہ میں اس پروجیکٹ کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔ جب مہیر نے اس پروجیکٹ کے لئے مجھ سے رابطہ کیا تو میں ان کے جوش اور تیاری سے بہت متاثر ہوا۔کام کرنے کیلئے راضی ہو گیا۔ اپنے پہلے پروجیکٹ کے طور پر انہوں نے ایک بہترین کام کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے کام کے میدان میں بہت آگے جائیں گے اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ان جیسے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنے کا موقع ملا۔ ایک کہاوت ہے کہ ایک تصویر ہزار الفاظ کہتی ہے، ہم یہ فلم دانش صدیقی جیسے فوٹو جرنلسٹ کے نام کرتے ہیں۔