امیتابھ بچن کی نواسی نوویہ نویلی نندا نے حال ہی میں اپنا پوڈ کاسٹ شروع کیا ہے۔ جس کا نام’ وہاٹ دی ہیل نوویہ‘ ` ہے۔ نوویہ کے اس پوڈ کاسٹ میں نانی جیا بچن اور ماں شویتا بچن نندا بطور مہمان پہنچی تھیں۔
EPAPER
Updated: October 22, 2022, 11:50 AM IST | Agency | Mumbai
امیتابھ بچن کی نواسی نوویہ نویلی نندا نے حال ہی میں اپنا پوڈ کاسٹ شروع کیا ہے۔ جس کا نام’ وہاٹ دی ہیل نوویہ‘ ` ہے۔ نوویہ کے اس پوڈ کاسٹ میں نانی جیا بچن اور ماں شویتا بچن نندا بطور مہمان پہنچی تھیں۔
امیتابھ بچن کی نواسی نوویہ نویلی نندا نے حال ہی میں اپنا پوڈ کاسٹ شروع کیا ہے۔ جس کا نام’ وہاٹ دی ہیل نوویہ‘ ` ہے۔ نوویہ کے اس پوڈ کاسٹ میں نانی جیا بچن اور ماں شویتا بچن نندا بطور مہمان پہنچی تھیں۔ اگرچہ نوو یہ نے ابھی تک اس میں گھر کے کسی مرد رکن کو مدعو نہیں کیا ہے، جس کے بعد اب بگ بی نے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ پوڈ کاسٹ شروع کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔دراصل، امیتابھ ٹی وی شو کے بی سی میں شریک سوربھی گیتے کے ساتھ مذاق کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے بتایاکہ وہ ابھیشیک بچن کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ امیتابھ کا مزید کہنا تھا کہ نوویہ کے پوڈ کاسٹ میں صرف گھر کی خواتین کو دکھایا گیا ہے، کسی مرد کو اجازت نہیں ہے۔ تو اب وہ اپنا نیا پوڈ کاسٹ شروع کرنا چاہتا ہے۔ کون بنے گا کروڑ پتی شو میں سوربھی نے پوچھا کہ’’ `کیا یہ سچ ہے کہ جیا جی کے ساتھ ان کی محبت کی کہانی ابھیمان سے شروع ہوئی تھی؟‘‘ اس پر امیتابھ نے جواب دیا کہ’’ `کیا ایسا کوئی قانون نہیں ہے کہ ہم جواب نہیں دیں گے۔‘‘سوربھی نے مزید پوچھا کہ’’ کیا یہ سچ ہے کہ آپ کو جوہو بیچ کی پاؤ بھاجی پسند ہے اور آپ اپنا گیٹ اپ بدل کر وہاں پاو بھاجی کھانے جاتے تھے، لیکن قد کی وجہ سے پکڑے گئے؟‘‘ اس پر امیتابھ نے کہا ’’ہاں، مجھے جوہو کی پاؤ بھجی پسند ہے، لیکن میں بھیس بدل کر نہیں جاتا۔