• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امیتابھ بچن اور اے آر رحمٰن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ دیا گیا

Updated: April 26, 2024, 11:09 AM IST | Agency | Mumbai

میگا اسٹار امیتابھ بچن اور آسکر ایوارڈ یافتہ معروف موسیقار اے آر رحمن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ منگیشکر خاندان نے لتا منگیشکر کی یاد میں ۲۰۲۲ءمیں لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ قائم کیا تھا۔

Amitabh Bachchan received Lata Dina Nath Mangeshkar Award. Photo: INN
امیتابھ بچن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ ملا۔ تصویر : آئی این این

میگا اسٹار امیتابھ بچن اور آسکر ایوارڈ یافتہ معروف موسیقار اے آر رحمن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ منگیشکر خاندان نے لتا منگیشکر کی یاد میں ۲۰۲۲ءمیں لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ قائم کیا تھا۔ یہ ایوارڈہر سال ایسے فرد کو دیا جاتاہے جس نے ملک، اس کے لوگوں اور معاشرے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ سب سے پہلے یہ ایوارڈ وزیر اعظم نریندر مودی کودیاگیا۔ اس کے بعد ۲۰۲۳ء میں یہ اعزاز لتا منگیشکرکی بہن آشا بھوسلے کو دیا گیا۔ 
 امیتابھ اور اے آر رحمن کویہ اعزاز ۲۴؍ اپریل کو لتا منگیشکر کےوالد اور موسیقی کے لیجنڈ دیناناتھ منگیشکر کے یادگار دن پر دیا گیا۔ ایوارڈ لیتے ہوئے امیتابھ بچن جذباتی ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اس طرح کے ایوارڈ کیلئے خود کو لائق نہیں سمجھا، لیکن ہردیہ ناتھ منگیشکر جی نے بہت کوشش کی کہ میں یہاں آئوں۔ پچھلے سال انہوں نے مجھے اس تقریب کیلئے مدعو کیا۔ میں اس مرتبہ کیلئے معافی مانگتا ہوں کہ میں صحتمند ہونے کے باوجود نہیں آیا۔ ‘‘


 اے آر رحمن نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی اور لکھا، ’’دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ پاکر فخرمحسوس کررہا ہوں … میں منگیشکر خاندان کی وراثت اور فن کے لیے ان کی خدمات کی ستائش کرتا ہوں !‘‘ اے آر رحمن نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان اور بچوں سے منگیشکر خاندان کو دیکھنے کیلئے کہتے ہیں۔ اس خاندان کی لگن خودسپردگی، لتا، آشا اور ہردیہ ناتھ کی خدمات کوتسلیم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہردیہ ناتھ کے بارے میں سب کچھ پسند کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK