• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امیتابھ بچن نے ابھیشیک بچن کے ساتھ نئے پروجیکٹ کی تصویریں شیئر کیں

Updated: June 08, 2024, 3:04 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے ابھیشیک کےساتھ اپنے آنے والے پروجیکٹ کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

Amitabh Bachchan and Abhishek Bachchan. Photo: INN
امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن۔ تصویر : آئی این این

امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ کام کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ سنیچر کو اپنے بلاگ پر امیتابھ نے تصویریں پوسٹ کیں جس میں وہ ایک صوفے پر ہیڈ فون پہنے بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ تصویر ریکارڈنگ اسٹوڈیو کی لگ رہی ہے۔
ابھیشیک بچن بھی ہیڈ فون پہنے کرسی پر ان کے قریب بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ تصاویر میں امیتابھ نے رنگین جیکٹ، سرخ پتلون اور پیلے رنگ کے جوتے پہن رکھے ہیں جبکہ ابھیشیک کو نیلے رنگ کی سویٹ شرٹ، ڈینم اور جوتے میں دیکھا گیا۔ تصاویر میں دونوں سامنے دیکھتے نظرآرہے ہیں۔
تصویریں شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا کہ ’’دوبارہ کام پر بھاگ رہا ہوں.. دیر سے.. لیکن ابھیشیک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خوشی ہے .. دعا اور امید کے ساتھ .. محبت۔‘‘
امیتابھ نے’’ایکس‘‘ پرتصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’ ٹی ۵۰۳۵  پیتا پوترا دونوں بیٹھے ایک جگہ پہ کام پہ: جلد آوے پردے جوڑی، ان کے ادبھوت کام کے۔‘‘


امیتابھ اپنے بیٹے ابھیشیک کی ہمہ وقت حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے ایک نوٹ اس وقت لکھا جب ابھیشیک کی فلم ہاؤس فل ۳؍ نے اپنی آٹھویں سالگرہ منائی۔ دل چھولینے والے پوسٹ میں، امیتابھ نے ابھیشیک کی کارکردگی کی تعریف کی اور ان کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بہت خوب۔ متحرک نظر آرہے ہیں۔ آپ سب سے بہترین ہیں ابھیشیک .. آپ سب سے اچھے ہیں، ہم سب آپ سے پیار کرتے ہیں۔‘‘

امیتابھ اور ابھیشیک کی آنے والی فلموں کے بارے میں
واضح رہے کہ امیتابھ اور ابھیشیک کئی فلموں میں اسکرین شیئر کر چکے ہیں، جن میں’’بنٹی اور ببلی‘‘،’’ کبھی الودع  نہ کہنا‘‘، ’’سرکار‘‘، ’’سرکار راج‘‘ اور’’پا‘‘ شامل ہیں۔ امیتابھ ’’ویٹائیان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں رجنی کانت بھی ہیں۔ وہ ’’کالکی ۲۸۹۸‘‘ میں پربھاس، دپیکا پڈوکون اور کمل ہاسن کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم ۲۷؍جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ابھیشیک اگلی فلم ’’ہاؤس فل ۵‘‘ میں نظر آئیں گے۔ فلم میں اکشے کمار، انیل کپور، نانا پاٹیکر، رتیش دیشمکھ، اور چنکی پانڈے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK