• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

امیتابھ بچن نے ’’تھیلور۱۷۰‘‘ کا پوسٹ شیئر کیا

Updated: May 04, 2024, 5:10 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

امیتابھ بچن نے ساتھی اداکار رجنی کانت کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’’وہ بالکل نہیں بدلے۔‘‘

Amitabh Bachchan  and Rajinikanth. Photo: INN
امیتابھ بچن اور رجنی کانت۔ تصویر : آئی این این

امیتابھ بچن نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر میگا اسٹار رجنی کانت کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔ امیتابھ بچن اپنے ساتھی اداکارکے ساتھ ۳۳؍ سال بعدان کی آنے والی فلم’’تھیلور۱۷۰‘‘  یا ’’ویٹین ‘‘میں دوبارہ نظرآئیں گے۔ اس سے پہلے دونوں اداکار ’’ہم‘‘، ’’اندھا قانون ‘‘ اور’’گرفتار‘‘ میں نظر آچکے ہیں۔ 
تصویر میں امیتابھ بچن کو رجنی کانت کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’’مجھے دوبارہ تھالا رجنی کانت کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وہ بالکل بھی نہیں بدلے۔ اپنی تمام عظمت کے باوجود وہ آج بھی سادہ اور زمین سے جڑے ہوئے ہیں۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)


 امیتابھ بچن نے اپنے ٹمبلر بلاگ پر رجنی کانت کے ساتھ مزید اسنیپ شاٹس شیئر کئے ہیں  جس میں بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں دونوں کو کیمرے میں دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اور دوسری میں وہ دونوں ایک میز پر ساتھ بیٹھے باتیں کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ 


گزشتہ سال اکتوبر میں ’’ لائکاپروڈکشن‘‘ نےامیتابھ بچن اور رجنی کانت کے پردے کےپیچھے کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کئے تھے ۔ ایکس پر تصویر شیئرکرتے ہوئے پروڈکشن نے لکھا کہ ’’جب سپراسٹار اور شہنشاہ ، تھیلور ۱۷۰ کے سیٹ پر ملے۔ ۳۳؍سال کے بعد دوبارہ ملاقات ، تھیلور۱۷۰ ڈبل ڈوزلیجنڈز !رجنی کانت ، امیتابھ بچن ،ممبئی شیڈول مکمل۔‘‘


 ٹی جے گنانویل کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی فلم ویٹین  لائکا پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے۔ فلم  کے میکرس لائکا پروڈکشن نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔  پروڈکشن ہاؤس نے ایک کیپشن بھی لکھا ہے،’دی ٹائٹنس آف انڈین سنیما۔‘ سپر اسٹار رجنی کانت اور شہنشاہ امیتابھ بچن ممبئی میں ویٹین کے سیٹ پر۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK