مئی میںامیتابھ بچن کالکی ۲۸۹۸؍ اے ڈی کے سیکوئل کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ یاد رہے کہ ’’کالکی ۲۸۹۸؍ اے ڈی‘‘ میں پربھاس اور دپیکا پڈوکون بھی کلیدی کردار میں نظر آئے تھے۔
EPAPER
Updated: March 15, 2025, 5:00 PM IST | Mumabi
مئی میںامیتابھ بچن کالکی ۲۸۹۸؍ اے ڈی کے سیکوئل کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ یاد رہے کہ ’’کالکی ۲۸۹۸؍ اے ڈی‘‘ میں پربھاس اور دپیکا پڈوکون بھی کلیدی کردار میں نظر آئے تھے۔
’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے۱۶؍ ویں سیزن کو جذباتی الوادع کہنے کے بعد امیتابھ بچن اپنی اگلی فلم ’’کالکی ۲‘‘پر توجہ مرکوز کریں گے جس میں ان کےساتھ دپیکا پڈوکون، پربھاس، کمال ہاسن اور دیگر نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ ’’کالکی ۲‘‘ ، ’’کالکی ۲۸۹۸‘‘ کا سیکوئل ہوگی۔ ایک ذرائع کے مطابق ’’امیتابھ بچن ’’کالکی ۲‘‘ کی شوٹنگ مئی میں شروع کریں گے اور ان کے اسکرین ٹائم میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ۱۵؍ جون ۲۰۲۵ء تک فلم کی شوٹنگ جاری رہنے کی توقع ہے اور اس کے بعد جولائی میں امیتابھ بچن ’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ (کے بی سی) کے اگلے سیزن کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔ ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کا اگلا سیزن اگست ۲۰۲۵ء میں نشر کیا جائے گا۔‘‘ فلم کے سیکوئل میں بھیرو (پربھاس) کی کہانی کو آگے بڑھایا جائے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: پاکستانی ناقد تیمور اقبال کا ’نادانیاں‘ کا تجزیہ، ابراہیم علی خان غصے سے پھٹ پڑے
فلم کے سیکوئل میں چوتھی دنیا، فلکس لینڈ س اور ’’نومنس‘‘ نامی ایک قبیلے کو متعارف کرایا جائےگا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’گزشتہ سال ۳۰؍ دن کی شوٹنگ مکمل ہوگئی تھی لیکن اب بھی فلم کے کئی ایکشن سین کو شوٹ کرنا باقی ہے۔ چونکہ امیتابھ بچن نے بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کیا ہے اسی لئے انہیں بھی فلم کے کئی سین میں تلواروں کے ساتھ ایکشن کرنا ہوگا۔ حیدرآباد کے مضافات میں بھی فلم کی شوٹنگ کی جائے گی جہاں فلم کا بڑا سیٹ بنایا گیا ہے۔ پہلی فلم کی شوٹنگ شنکر اپالی میں کی گئی تھی۔‘‘