• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امیتابھ بچن کا عرفان خان کے بیٹے بابل کے نام جذباتی خط

Updated: March 28, 2022, 1:57 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ورسٹائل اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان کے نام ایک جذبات سے بھرپور خط تحریر کیا ہے

Amitabh Bachchan.Picture:INN
امیتابھ بچن ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ورسٹائل اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان کے نام ایک جذبات سے بھرپور خط تحریر کیا ہے، جس میں ان کے والد کو یاد کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین انسان اور اداکار قرار دیا۔یاد رہے کہ عرفان خان مرحوم جن کا تقریباً ۲؍ برس قبل (۲۹؍ اپریل۲۰۲۰ء)  انتقال ہوگیا تھا، انہوں نے۲۰۱۵ ءمیں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم پیکو میں کام کیا تھا، جس میں ان دونوں کے علاوہ دپیکا پڈوکون بھی شامل تھیں۔ امیتابھ بچن کا یہ خط جوکہ بابل نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر جمعہ کو شیئر کیاتھا۔۱۷؍ مارچ ۲۰۲۲ء کو لکھے جانےوالے اس خط میں میں لیجنڈری اداکار نے کہا کہ دوستی موت کے بعد بھی برقرار رہتی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کے والد اچھے انسان تھے اور جو لوگ بھی ان سے ملے وہ انہیں بہت اچھے انسان کے طور پر یاد کرتے  ہیں اور ان کی کمی بہت زیادہ محسوس کرتے ہیں۔ امیتابھ بچن کے اس خط پر ان کے دستخط کے علاوہ بابل خان نے پورا مواد اپنی پوسٹ میں شیئر کیا ہے۔خط میں امیتابھ بچن نے انہیں مائی ڈیئر بابل کہہ کر مخاطب کیا جبکہ انہوں نے بابل، ان کی والدہ سوتاپا سکدر اور چھوٹے بھائی عیان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK