بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی فلم شوبائٹ جو۱۲؍سال سے پھنسی تھی ریلیز ہوسکتی ہے۔ ہدایت کارشوجیت سرکار نے ۲۰۱۲ء میں امیتابھ بچن کےساتھ فلم شوبائٹ بنائی تھی۔
EPAPER
Updated: April 02, 2024, 10:35 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی فلم شوبائٹ جو۱۲؍سال سے پھنسی تھی ریلیز ہوسکتی ہے۔ ہدایت کارشوجیت سرکار نے ۲۰۱۲ء میں امیتابھ بچن کےساتھ فلم شوبائٹ بنائی تھی۔
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی فلم شوبائٹ جو۱۲؍سال سے پھنسی تھی ریلیز ہوسکتی ہے۔ ہدایت کارشوجیت سرکار نے ۲۰۱۲ء میں امیتابھ بچن کےساتھ فلم شوبائٹ بنائی تھی۔ مختلف تنازعات کی وجہ سے شوبائٹ کو ابھی تک ریلیز نہیں کیا گیا ہے۔ شوبائٹ کے بعد شوجیت سرکار نے امیتابھ کو لے کرپنک، پیکو اور گلابوشتابو جیسی فلمیں بنائیں۔ شوجیت سرکار چاہتے ہیں کہ فلم شوبائٹ ریلیز ہو۔ شوجیت سرکار نے کہا، فلم شوبائٹ میرے دل کے بہت قریب ہے۔ میں سب کو فلم شوبائٹ دکھانا چاہتاہوں کہ امیتابھ بچن نے اس فلم کے لیے کس طرح اپنا دل اور روح نکال کر رکھ دیا ہے۔ فلم شوبائٹ میں اوور ڈرامہ نہیں ہے بلکہ اس فلم میں تو سکون سے صرف تاثرات سمجھنےکے مناظر ہیں۔ شوبائٹ امیتابھ بچن کےساتھ میرا پہلا اشتراک تھا۔ امیتابھ بچن اپنے مکالموں کےلیے جانے جاتے ہیں لیکن اس فلم میں وہ زیادہ ڈائیلاگ کرتے نظر نہیں آئیں گے۔ ہم چیزوں کو سلجھانے کے لئے محنت کر رہے ہیں، لیکن یہ کافی مشکل ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ حل ہو جائے گا اور ہم شوبائٹ ریلیز کر سکیں گے۔