Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریتا راؤ اور آر جے انمول نے پرانی یادیں تازہ کیں

Updated: February 06, 2022, 9:46 AM IST | Mumbai

: امریتا راؤ اور آر جے انمول اپنی محبت کی کہانی اپنے سوشل میڈیا پر قسطوں میں شیئر کرتے رہتے ہیں۔

RJ Anmol and Amrita Rao
آرجے انمول اور امریتا راؤ

: امریتا راؤ اور آر جے انمول اپنی محبت کی کہانی اپنے سوشل میڈیا پر قسطوں میں شیئر کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے شو’ کپل آف تھنگز‘ کے نئے ایپی سوڈ میں ایک  انکشاف کیا ہے۔ یہ جوڑا اپنی پہلی ملاقات سے لے کر بہت سی چیزوں کے بارے میں بات کرتا ہے جن کا انہیں سامنا کرنا پڑا ۔اس میں ان کے والدین کے درعمل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔  ہولی سے ٹھیک پہلے۱۰؍ سال پہلے کے ایک منظر کو دوبارہ یاد کرتے ہوئے، اس ویڈیو میں امریتا راؤ اور آر جے انمول ہمیں اپنی محبت  کے دنوں میں واپس لے جاتے ہیں۔ یہ ممبئی کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا تھا۔    امرتا نے اپنے چہرے کو کپڑے سے لپیٹ لیا تاکہ کوئی انہیں پہچان نہ سکے۔ انہوں نے اپنے کمروں کو اچھی طرح چیک کیا اور پھر کچھ پینے کیلئے بیٹھ گئے لیکن زیادہ شراب نوشی سے  وہ بیمار پڑ گئے۔انمول اور امریتا نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے فیملی ڈاکٹر کو بلایا جس نے انہیں فوری طور پراسپتال جانے کو کہا۔ اس کے بعد انمول نے امریتا کو گھر واپس لینے کیلئے اپنی بہن کو ہوٹل بلایا اور وہ خود ہی رکشے میں خود کو اسپتال میں داخل کروانے گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK