Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریتا راؤ  نے اپنی شادی کودو سال تک خفیہ رکھا

Updated: March 12, 2022, 12:26 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ امریتا راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوںنےشوہر انمول سے۲۰۱۴ءمی ںشادی کی تھی لیکن اسے منظرِ عام پر ۲۰۱۶ءمیں لائیں۔

RJ Anmol and Amrita Rao.Picture:INN
آر جے انمول اور امریتا رائو۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ امریتا راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نےشوہر انمول سے۲۰۱۴ءمیں شادی کی تھی لیکن اسے منظرِ عام پر ۲۰۱۶ءمیںلائیں۔جوڑے کے یوٹیوب شو ’کپل آف تھنگز‘ کی تازہ ترین قسط میں امریتا اور انمول نے انکشاف کیا کہ ہم نے۲۰۱۴ءمیں خفیہ طور پر شادی کی، تاہم اس کا اعلان۲۰۱۶ءمیں کیا۔ انہوں نے ویڈیو میں وضاحت کی کہ اگرچہ انمول نے انہیں چند بار پرپوز کیا، لیکن امریتا ہر بار پیشکش کو ٹھکرا دیتی تھیں۔امریتا راؤ کا خیال تھا کہ اگر وہ بروقت اپنی شادی کا اعلان کر دیتیں تو ان کے کرئیر کے تباہ ہونے کا خدشہ تھاکیونکہ بالی ووڈ میں شادیوں کے بعدکرئیر بےحد متاثر ہوتے ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ’’آج کے دور میں سوشل میڈیا کا استعمال بہت زیادہ ہے جہاں ہم اپنے خیالات کا بخوبی اظہار کرتے ہیں لیکن جب میری شادی ہوئی تو اُس وقت سوشل میڈیا کی طرف لوگوں کا زیادہ رجحان نہیں تھا۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ’’اُس وقت افواہیں پھیلانا بہت آسان تھا اور پھر اُن افواہوں پر ردّعمل دینا بہت مشکل تھا لہٰذا ہم نے دو سال تک اپنی شادی خفیہ رکھی۔‘‘امریتا راؤ نے کہا کہ اُن کے شوہر انمول نے پھر مشورہ دیا کہ وہ رازداری میں شادی کریں گے جس کے بعد وہ شادی کے لیے راضی ہوئیں۔انہوں نے۱۵؍ مئی ۲۰۱۴ءکو قریبی رشتےداروں کی موجودگی میں شادی کی تھی لیکن اُنہوں نے ۲۰۱۶ءمیں اپنی شادی کا اعلان کیاتھا اور۲۰۲۰ءمیں اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK