• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امرتا سنگھ:ہر قسم کے کرداروں میں ڈھل جانے والی ایک باصلاحیت اداکارہ

Updated: February 09, 2023, 12:41 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ میں، امرتا سنگھ کا شمار ایسی اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے

Amrita Singh has played the role of a school principal in Hindi Medium
فلم ہندی میڈیم میں امرتا سنگھ نے اسکول پرنسپل کا کرداربخوبی نبھایا ہے

  بالی ووڈ میں، امرتا سنگھ کا شمار ایسی اداکارہ  کے طور پر ہوتا ہے  جنہوں نے۸۰؍ اور۹۰ءکی دہائی میں اپنی دلکش اداؤں سے شائقین کو بہت محظوظ کیا۔ امرتا  کی پیدائش۹؍ فروری۱۹۵۸ء کو ہوئی۔ ۱۹۸۳ء میں انہوں  نے  اپنے  فلمی کیریئر شروعات کی۔  دھرمیندر کی ہدایت میں بنی فلم   ’بیتاب ‘ سے انہوں نے اپنا فلمی سفر شروع کیا۔ اس فلم میں  ان کے ہیرو سنی دیول تھے۔ یہ ان دونوں کی پہلی فلم تھی۔ ناظرین نے سنی اور امرتا سنگھ کی جوڑی کو پسند کیا اور فلم  بھی باکس آفس پرسپر ہٹ رہی۔
 ء ۱۹۸۴میں، امرتا سنگھ کو  ایک بار پھر سنی دیول کے ساتھ فلم ’سنی‘  میں  کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم  اوسط کامیابی حاصل کرسکی۔۱۹۸۵ء  میں امرتا  نے فلم ‘صاحب‘ میں انل کپور کے ساتھ کام کیا۔  اس فلم کا ایک نغمہ ’یار بنا چین کہاں رے‘  آج بھی سننے والوں کو یاد ہے۔
 ء ۱۹۸۵میں ریلیز  ہونے والی فلم ’مرد‘  امرتا سنگھ کے کریئر کے لئے ایک سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ منموہن دیسائی کی ہدایت میں بنی فلم میں امرتا کو سپراسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔۱۹۸۶ء  میں، امرتا سنگھ کی ’نام‘ اور’چمیلی کی شادی‘سپر ہٹ فلمیں رہیں۔  فلم نام میں جہاں امرتا نے سنجیدہ اداکاری کی ، وہیں  انہوں نے چمیلی کی شادی میں مزاحیہ کردار ادا کیا ۔۱۹۸۹ء  میں امرتا سنگھ کو  امیتابھ بچن کے ساتھ ’طوفان ‘اور ’جادوگر‘ جیسی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا تھا لیکن بدقسمتی سے  دونوں فلموں نے باکس آفس  پر کوئی خاص کمال نہیں دکھایا۔
 ۱۹۹۳ء کی فلم’ آئینہ‘ امرتا کی شاندار فلموں میں شامل ہوگئی۔  اس فلم میں امرتا کا کردار جزوی طور پر گرے شیڈ لئے ہوئے تھا۔ اس فلم کیلئے  انہیں بہترین معاون اداکارہ کا  فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔ ۱۹۹۱ء میں، امرتا سنگھ نے سیف علی خان سے شادی کی اور۲۰۰۴ء  میں  امرتا اور سیف کی راہیں الگ ہوگئیں۔ ۱۹۹۳ء  میں فلم ’رنگ‘ کرنے کے بعد  امرتا نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کرلیا  اور تقریباً ۹؍سال انڈسٹری سے دورررہنے کے بعد ۲۰۰۲ء میں ’۲۳؍مارچ ۱۹۳۱:شہید‘ سے لوٹ آئیں۔ اسکے بعد کلیگ، شوٹ آؤٹ  لوکھنڈ والا،  دس کہانیاں،کجرارے، ۲؍ اسٹیٹس، فلائنگ جٹ،ہندی میڈیم ،بدلہ اور ہیرو پنتی ۲؍ میں کام کرچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK