• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہمیشہ سے اداکارہ بننے کی خواہش تھی،بہتری کیلئے کوشاں ہوں: اننیا پانڈے

Updated: March 22, 2022, 12:08 PM IST | Agency | Mumbai

ہندوستانی اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے نے کہا ہے کہ انہیں ہمیشہ اداکارہ بننے کی خواہش تھی جبکہ وہ اپنے اس پیشے میں بہتری کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

Ananya Panday.Picture:INN
اننیا پانڈے۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے نے کہا ہے کہ انہیں ہمیشہ اداکارہ بننے کی خواہش تھی جبکہ وہ اپنے اس پیشے میں بہتری کیلئے بھی کوشاں ہیں۔ بالی ووڈ کی نئی فلم گہرائیاں گزشتہ ماہ کے اوائل میں ریلیز ہوئی ہے، اس فلم کے ریلیز ہونے کے بعد سے بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے اپنے کریئر کی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔ ۲۳؍سالہ اننیا نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز ۲۰۱۹ء میں دھرما پروڈکشن کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر۲‘ سے کیا تھا۔ نئی فلم گہرائیاں میں انہیں ایک میچور لڑکی تیا کھنہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور انہوں نے اس کردار کو بڑے اچھے انداز میں نبھا کر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔  اپنے  ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اداکاری کی جانب آنا چاہتی تھی اور بڑی اسکرین پر کام کرنے کا عشق تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرینہ کپور اور کاجول کو اسکرین پر دیکھتے ہوئے پلی بڑھی ہیں، اسی  لئے وہ اداکاری بالخصوص گلوکاری اور رقص کے حوالے سے بھی کافی پرجوش رہی ہیں۔  اننیا کا کہنا تھا کہ فلم گہرائیاں نے مجھے کافی تبدیل کیاہے اور میں مزید ایسی فلمیں کرنا چاہتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ دباؤ کو اچھے طریقے سے ہینڈل کرنے کے معاملے میں بہتر نہیں ہیں، اپنی شخصیت میں ٹھنڈے مزاج اور آرام کرنے   کی عادت پر فخر ہے لیکن بعض اوقات غلطی ہوجاتی ہے اور اس کی وجہ شاید کم عمری اور ناتجربہ کاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے پیشے سے مخلص ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری آئے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا ’’ہاں اپنے آپ کو خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہوں اور اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ وقت گزارتی ہوں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK