• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اننیا پانڈے ’یوتھ آئیکون آف دی ایئر ایوارڈ‘ سے سرفراز

Updated: December 08, 2024, 1:22 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کو ’این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر ایوارڈز۲۰۲۴ء‘ میں ’یوتھ آئیکون آف دی ایئر کے ایوارڈ‘ سے سرفراز کیا گیا۔

Ananya Pandey Photo: INN
اننیا پانڈے۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کو ’این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر ایوارڈز۲۰۲۴ء‘ میں ’یوتھ آئیکون آف دی ایئر کے ایوارڈ‘ سے سرفراز کیا گیا۔ اس موقع پر اننیا نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔ ان سے پوچھا گیا کہ ایک کے بعد ایک کامیابی حاصل کرنے پر کیسا محسوس ہوتا ہے؟ اس پر  انہوںنے کہا کہ ’’یہ میرے لئے کسی خواب کے پورا ہونے جیسا ہے۔ میں نے ایسی فلمیں کیں جن سے لوگ جڑ سکیں اور میں نے خود کو ناظرین سے جڑا ہوا محسوس کیا۔‘‘اپنی پسندیدہ فلم اور کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ انہیں کرینہ کپور کی ’جب وی میٹ‘ بہت پسند ہے اور’گیت‘کا کردار انہیں اچھا لگتا ہے۔ اننیا نے کہا کہ اگر انہیں اس فلم کے سیکوئل میں کام کا موقع ملا تو وہ ضرور اس کا حصہ بننا چاہیں گی۔اننیا نے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ رحم دلی کا انتخاب کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK