Inquilab Logo Happiest Places to Work

آندھرا پردیش: مداح نے سمانتھا روتھ پربھو کا مندر بنایا، تصاویر وائرل

Updated: April 29, 2025, 7:02 PM IST | Mumbai

باپاتلا، آندھراپردیش میں سمانتھا روتھ پربھو کے مداح سندیپ نے ان کیلئے مجسمہ تعمیر کروایا ہے جس میں انہوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا مجسمہ بھی تعمیر کروایا ہے۔ سندیپ سمانتھا پربھو کی اداکاری سے متاثر تھے اسی لئے وہ ان کے عقیدت مند بن گئے۔

A statue of Samanta Prabhu can be seen in the temple. Photo: X
مندر میں سمانتا پربھو کا مجسمہ دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: ایکس

اب آندھرا پردیش میں سمانتھاروتھ پربھو کے نام کا مندر ہے۔ سندیپ نا می مداح  نے آندھرا پردیش کے ضلع باپاتلا میں سمانتھا کی سالگرہ کے موقع پر ان کے نام کا ایک مندر تعمیر کروایا ہے۔ انہوںنے مندرمیں سمانتھا روتھ پربھو کا مجسمہ بھی تعمیر کروایا ہے جس کی اب وہ پوجاکریں گے۔ مبینہ طور پر اس مندر کا افتتاح ۲۸؍ اپریل ۲۰۲۵ءکو سمانتھا پربھو کی سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا جب ان کے مداحوں نے مقامی بچوں کے ساتھ کیک کاٹا اور ’’خوراک کے عطیہ‘‘کی ڈرائیو شروع کی۔ 

ایم ۹؍ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ’’سندیپ سمانتھا پربھوکے کام سے کافی متاثر ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ ان کے عقیدت مند بن گئے تھے اور انہوں نے سمانتھا کیلئے چھوٹا سا مندر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔‘‘ ایسا پہلی مرتبہ نہیںہے جب کسی مداح نے اپنے پسندیدہ اداکار یا اداکارہ کیلئے مندر تعمیر کروایا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’آل وی امیجن ایز لائٹ‘ کی ہدایتکارہ پائل کپاڈیہ کانز فلم فیسٹیول کیلئے جیوری منتخب

قبل ازیں رجنی کانتھ، نمیتھا اور ندھی اگروال کے مداح بھی ان کیلئے مندر تعمیر کرچکے ہیں۔ کام کے محاذ پرسمانتھا پربھو کو آخری مرتبہ امیزون پرائم ویڈیو کی ویب سیریز ’’سیٹاڈیل ہنی بنی‘‘میں دیکھا گیا تھا جس میں انہوں نے ورون دھون کے مدمقابل اداکاری کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK