• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انجیلینا جولی نے ہالی ووڈ چھوڑنے کا منصوبہ بنالیا

Updated: December 06, 2023, 4:36 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجیلینا جولی ہالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنا چاہتی ہیں جس کی بڑی وجہ انہوں نے ان کی سماجی زندگی خاص طور پر بریڈ پٹ سےعلیحدگی کے بعد پیدا ہونے والے حالات کو بتایا ہے۔

Angelina Jolie. Photo: INN
انجیلینا جولی ۔ تصویر : آئی این این

ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے کہا کہ ’’اگر میں انڈسٹری میں آج ہی شروعات کرتی ہوں تو شاید اداکاری کو کبھی اپنا کریئر نہیں بناتی۔‘‘ اداکار جون ووئٹ اور مارچیلین برٹرینڈ کی بیٹی ۴۸؍ سالہ انجیلینا نے کہا کہ’’ لاس اینجلس میں رہتے ہوئے ان کی ’’واقعی ایک سماجی زندگی‘‘ہے کیونکہ جب بھی وہ اپنا گھر چھوڑتی ہیں، انہیں پاپرازیوں کی طرف سے غیرضروری توجہ کا مرکز بننا پڑتا ہے، جو ان کی ہالی ووڈ کو چھوڑنے کی ایک اہم وجہ ہے۔ انجیلینا نے ایک انٹرویو میں اداکار بریڈپٹ سے علاحدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ’’میں آج اداکارہ بننا نہیں چاہوں گی، جب میں نے شروعات کی تھی تب اتنے عوامی ہونے کی اور اتنا مشہور ہونے کی توقع نہیں کی تھی۔ یہ میری طلاق کے بعد کے معاملات ہیں۔ میں اپنی زندگی آزادی سے جینے اور سفرکی صلاحیت کھوچکی ہوں۔ میں امید کرتی ہوں کہ میں اپنازیادہ سے زیادہ وقت کمبوڈیا کے گھر میں گزاروں جہاں ان کا گود لیا ہوا بیٹا میڈوکس رہتاہے۔‘‘ آسکر جیتنے کے بعد شہرت ، اس کے بعد افسردگی اوراس وقت خود کشی کے خیالات آنے پر انہوں نے کہا تھا کہ ’’میں نے اسے کبھی بھی اہم نہیں سمجھا تھا۔ میں کافی پُرسکون جگہ پر پلی بڑھی ہوں۔ دنیا کے تمام مقامات میں سے ہالی ووڈ صحت مند جگہ نہیں ہے۔ اس لئے میں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیاہے۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK