• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میں اپنے بچوں پر جاں نثار کرتی ہوں: انجلینا جولی

Updated: November 22, 2024, 9:02 PM IST | Washington

انجلینا جولی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’میرے لئے اپنے بچوں سے زیادہ کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی اور میں ان پر جاں نثار کرتی ہوں۔‘‘

Angelina Jolie. Photo: INN
انجلینا جولی۔ تصویر: آئی این این

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کیلئے گلوکاری اور اداکاری کے علاوہ بھی کوئی چیز معائنے رکھتی ہے تو انہوں نے کہا کہ ’’میری ممتا، یہ میری خوشی ہے۔ آپ اس کے مقابلے میں مجھ سے کوئی بھی چیز لے سکتے ہیں، میرے لئے معائنے نہیں رکھتا۔‘‘انجلینا جولی کے بچے میڈوکس اور پیکس فلم انڈسٹری میں پردے کے پیچھے کام کر رہے ہیں جبکہ ووین نے حال ہی میں دی آؤٹ سائیڈر شو میں اپنی ماں کا ہاتھ بٹایا ہے۔ انجلینا جولی نے کہا کہ ’’میرا کوئی بھی بچہ کیمرے کے سامنے نہیں آنا چاہتا۔ وہ پرائیوٹ رہناچاہتے ہیں۔ شیلوہ کو پرائیویٹ رہنا زیادہ پسند ہے۔‘‘

 

خیال رہے کہ انجلینا جولی کے یہ کہنے کے بعد کہ اگر انہوں نے اپنی بائیوپک کیلئے آسکر جیتا تو یہ ان کیلئے بونس ہوگا۔یاد رہے کہ انجلینا جولی ۱۹۹۹ء کی فلم ’’گرل انٹرپٹیڈ‘‘ کیلئے آسکر جیت چکی ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK