پیرس کے کرسٹیزنیلام گھر نے بلومبرگ کو بتایا ہے کہ انجلینا جولی ایک ونٹیج فیراری کی مالک ہیں۔ اس کار کو جلد ہی نیلام کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: October 07, 2024, 8:33 PM IST | New Delhi
پیرس کے کرسٹیزنیلام گھر نے بلومبرگ کو بتایا ہے کہ انجلینا جولی ایک ونٹیج فیراری کی مالک ہیں۔ اس کار کو جلد ہی نیلام کیا جائے گا۔
انجلینا جولی کی ایک ونٹیج (پرانی) فیراری ۲۰؍ نومبر کو پیرس میں کرسٹیز میں نیلام کی جائے گی۔ کرسٹیز نے بلومبرگ کو تصدیق کی کہ انجلینا جولی کلاسک کار کی مالک ہیں جو ۱۹۵۸ء کی فیراری ۲۵۰؍ جی ٹی ہے جس کا کوچ ورک Pininfarina SpA ہے۔ یہ کار ۱۹۵۵ء سے ۱۹۶۰ء کے درمیان تیار کئے گئے۳۵۳؍ ماڈلز میں سے ایک ہے۔ اس ماڈل کی نقاب کشائی پہلی بار ۱۹۵۸ء کے پیرس موٹر شو میں کی گئی تھی۔
کرسٹیز کے ترجمان نے بلومبرگ کو تصدیق کی کہ انجلینا جولی کے پاس موجود فیراری میں اب بھی اصل انجن موجود ہے۔ تاہم، نیلام گھر نے یہ نہیں بتایا کہ یہ گاڑی انجلینا جولی کے پاس کب سے تھی یا انہوں نے اسے کتنا چلایا ہے۔ توقع ہے کہ اس کار کی قیمت۶؍ لاکھ یورو سے ۸؍ لاکھ یورو (ساڑھے پانچ کروڑ سے ساڑھے ۷؍ کروڑ کے درمیان) ہوگی۔