• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسکر اور گریمی میں لتا منگیشکر اور بپی لہری کو یاد نہ کئے جانے پر ناراضگی

Updated: April 06, 2022, 11:04 AM IST | Agency | Mumbai

 اسی مہینے عالمی پیمانے پرفلمی دنیا کی دو اہم تقریبات آسکر اور گریمی ایوارڈز۲۰۲۲ءمنعقد کی گئیں لیکن ان تقریبات میں اسی سال انتقال کرنے والی مشہور گلوکارہ لتامنگیشکر اور مشہور  میوزک ڈائریکٹربپی لہری کو خراج عقیدت پیش نہیں کیاگیا۔

Lata Mangeshkar.Picture:INN
لتا منگیشکر۔ تصویر: آئی این این

 اسی مہینے عالمی پیمانے پرفلمی دنیا کی دو اہم تقریبات آسکر اور گریمی ایوارڈز۲۰۲۲ءمنعقد کی گئیں لیکن ان تقریبات میں اسی سال انتقال کرنے والی مشہور گلوکارہ لتامنگیشکر اور مشہور  میوزک ڈائریکٹربپی لہری کو خراج عقیدت پیش نہیں کیاگیا۔عالمی اداروں کی اس لاپروائی پر بڑےپیمانے پرناراضگی پائی جارہی ہے۔گزشتہ روزلاس ویگاس میں منعقد ہونے والے۶۴؍ویں گریمی ایوارڈزمیں، ایوارڈز کی انتظامیہ لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر اور بپی لہری کو خراج عقیدت پیش کرنا بھول گئی،اس پر دنیا بھر اور خصوصی طور پر ہندوستانیوں میں بڑے پیمانے پر غصہ پایا جارہا ہے۔گزشتہ روز منعقد ہونے والے گریمی ایوارڈز ۲۰۲۲ءاوراس سے قبل ۲۷؍ فروری کو اکیڈمی ایوارڈز کی ۹۴؍ویں تقریب، آسکر ایوارڈز ۲۰۲۲ءکے دوران بھی انتظامیہ نے اپنے ’میموریم سیکشن‘میںدونوں لیجنڈ گلوکاروں کو خراج عقیدت پیش نہیں کیا یہاں تک کہ ان کا ذکر بھی نہیں کیا گیا۔گزشتہ دنوںگریمی ایوارڈ ۲۰۲۲ء کے ’میموریم سیکشن‘کےدوران براڈوےکے آنجہانی موسیقار اسٹیفن سونڈہیم، ٹیلرہاکنز اور ٹام پارکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا تھا۔دوسری جانب رواں سال ہی انتقال کر جانے والےگلوکاروں لتا منگیشکر یا بپی لہری کا اس ایوارڈ شو کے دوران کوئی ذکر تک نہیں کیا گیا۔آسکر اور گریمی کی انتظامیہ کی جانب سے اِن ۲؍لیجنڈزکو نظر انداز کیے جانے پر شائقین فلم کافی ناراض نظرآ رہےہیں جس کا اظہار وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کر رہے ہیں۔ واضح رہےکہ گزشتہ سال اکیڈمی ایوارڈز، آسکر  نےاپنے ’میموریم سیکشن‘ میں عرفان خان، بھانو اتھیا، سوشانت سنگھ راجپوت اوررشی کپور کو شامل کرتےہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا تھا۔یاد رہے کہ معروف گلوکارہ لتا منگیشکررواں سال کی۶؍فروری جبکہ بپی لہری ۱۵؍فروری کو چل بسے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK