بالی ووڈ کے معروف اداکار انل کپورنوانٹری کے سیکوئل میں کام نہ ملنے پر ناراض ہیں۔ انل کپورکے بھائی بونی کپور نے۲۰۰۵ء میں سپر ہٹ فلم نو انٹری بنائی تھی۔
EPAPER
Updated: April 01, 2024, 10:53 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے معروف اداکار انل کپورنوانٹری کے سیکوئل میں کام نہ ملنے پر ناراض ہیں۔ انل کپورکے بھائی بونی کپور نے۲۰۰۵ء میں سپر ہٹ فلم نو انٹری بنائی تھی۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار انل کپورنوانٹری کے سیکوئل میں کام نہ ملنے پر ناراض ہیں۔ انل کپورکے بھائی بونی کپور نے۲۰۰۵ء میں سپر ہٹ فلم نو انٹری بنائی تھی۔ انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننےوالی فلم نو انٹری میں انیل کپور، سلمان خان اور فردین خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ نو انٹری کا سیکوئل بنانے کی باتیں کافی عرصے سے ہو رہی ہیں۔ بونی کپور نئے اداکاروں کے ساتھ نو انٹری کا سیکوئل بنا رہےہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ انل کپور، سلمان خان اور فردین خان نو انٹری کے سیکوئل میں نہیں ہوں گے۔ ان کی جگہ ورون دھون، ارجن کپور اور دلجیت دوسانجھ کو لیا گیا ہے۔ بونی کپور نے بتایا کہا انل کپور نوانٹری میں نہ لئے جانے سے ناراض ہیں لیکن ورون اور ارجن بہت اچھے دوست ہیں، ان کی کیمسٹری کہانی میں سامنے آسکتی ہے اور دلجیت آج بڑے ہیں۔ ان کی بہت بڑی فین فالوونگ ہے۔ میں اسے آج کے دور کے مطابق بنانا چاہتا تھا۔ اسی لیے میں نے یہ کاسٹنگ کی۔