• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انیل کپور نے وکرانت میسی کی فلم ’’بلیک آؤٹ‘‘ کا ٹیزر جاری کیا

Updated: May 21, 2024, 4:21 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کامیڈی سے بھرپور جیو اسٹوڈیو اور ایلیون یپروڈکشنز کی فلم ’’بلیک آؤٹ‘‘ کا ٹیزر آج انیل کپور نے اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے جاری کیا ہے۔

The teaser of Vikrant Massey`s film "Blackout" is out. Photo: INN
وکرانت میسی کی فلم ’’بلیک آؤٹ‘‘ کا ٹیزر جاری۔ تصویر : آئی این این

فلم میں وکرانت میسی، مونی رائے اور سنیل گروور شامل ہیں جبکہ سوشل میڈیا کے سنسنی خیز اداکار کرن سوناونے اور سوربھ گھڈگے بھی فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ وکرانت میسی ان دنوں کامیابی کے عروج پر ہیں۔۱۲؍ویں فیل کی کامیابی کے بعد، وکرانت میسی کے پاس کئی دلچسپ پروجیکٹس ہیں۔  ان کی آنے والی فلموں میں سے ایک بلیک کامیڈی تھرلر ہے جس کا نام’’ بلیک آؤٹ‘‘ ہے، جس کے ہدایت کار دیوانگ ششین بھوسر ہیں۔ انیل کپور نے اس فلم کے ٹیزر میں اپنی آواز دی ہے۔  ٹیزر ایک وائس اوور کے ساتھ شروع ہوتا ہے جس میں کہا گیاہے کہ ’’میں وقت ہوں اور آج میں یہ بتانے آیا ہوں کی تمھارا وقت بدلنے والا ہے۔ ‘‘اس کہ بعد وکرانت میسی کے کردار کو حادثے کا شکار ہوتے دیکھتے ہیں جو رقم اور زیورات سے بھرے ٹرک سے ٹکرا جاتےہیں۔ 

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by anilskapoor (@anilskapoor)

انسٹاگرام پر پوسٹ کیپشن دیتے ہوئے وکرانت میسی نے لکھاکہ ’’یہ وقت کی بات ہے، دیکھتے ہیں کہ رات کا بادشاہ کون ہے۔‘‘
اگرچہ ٹیزر بہت کم ہے، لیکن اس سے پتہ چلتا ہے کہ وکرانت میسی اور اس کے ساتھیوں کو تمام نقدی اور سونا جمع کرنے کے بعد بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مونی رائے بندوق اٹھائے دکھائی دے رہی ہیں، اور سنیل گروور ایک مزاحیہ کردار میں نظر آرہے ہیں۔ ٹیزر کا اختتام وکرانت کے بادشاہ او بادشاہ کے ساتھ بارش میں گاڑی چلاتے ہوئے سنسنی خیز انداز میں گاتے ہوئے نظرآتا ہے۔
جیو اسٹوڈیوز اور ایلیون پروڈکشنز، جیوتی دیشپانڈے اور نیرج کوٹھاری کے ذریعہ تیار کردہ بلیک آؤٹ۷؍جون ۲۰۲۴ء کو جیو سنیما پر ریلیز ہوگی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK