سال ۲۰۲۳ء انل کپورکیلئے بہت اچھا رہا ہے ۔اداکار نے حال ہی میں ایک اور ایوارڈ شو میں موسٹ اسٹائلش ایورگرین ایکٹر کا ایوارڈجیتنے کے بعد ایک اور باوقار ایوارڈ شو میں سنیما میں شاندار شراکت کا ایوارڈ جیتا ہے۔
EPAPER
Updated: April 19, 2023, 12:30 PM IST | Mumbai
سال ۲۰۲۳ء انل کپورکیلئے بہت اچھا رہا ہے ۔اداکار نے حال ہی میں ایک اور ایوارڈ شو میں موسٹ اسٹائلش ایورگرین ایکٹر کا ایوارڈجیتنے کے بعد ایک اور باوقار ایوارڈ شو میں سنیما میں شاندار شراکت کا ایوارڈ جیتا ہے۔
سال ۲۰۲۳ء انل کپورکیلئے بہت اچھا رہا ہے ۔اداکار نے حال ہی میں ایک اور ایوارڈ شو میں موسٹ اسٹائلش ایورگرین ایکٹر کا ایوارڈ جیتنے کے بعد ایک اور باوقار ایوارڈ شو میں سنیما میں شاندار شراکت کا ایوارڈ جیتا ہے۔ اداکار کی فلم ۱۹۴۲ء اے لو اسٹوری نے ۲۹؍ سال مکمل کئے ہیں اور اس فلم کے گانے اب بھی کس طرح سب کے پسندیدہ ہیں اور ریڈیو پر یا ہمارے ایئرفون میں لوپ پر سنائی دیتے ہیں۔
انل کپور نے حال ہی میں اسٹارڈسٹ ایوارڈس میں بہترین اداکار اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ایورگرین اینگما، زی سنے ایوارڈس میں بہترین معاون اداکار، اس کے بعد نیوز۱۸؍ ریل ایوارڈس اور بہترین معاون اداکار کا فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈ جیتا ہے۔ اداکار نے دی نائٹ منیجر میں ایک مخالف کے طور پر آسمان چھوتے معیارات بھی قائم کئے۔ ان کے آنے والے پروجیکٹس میں رنبیر کپور کے ساتھ اینیمل اور رتیک روشن کے ساتھ فائٹر شامل ہیں۔انل کپور نے اس پر خوشی کا اظہار کیاہے۔