• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وکرانت ماسی کی ’’دی سابرمتی رپورٹ‘‘ کی ریلیز کا اعلان

Updated: September 20, 2024, 6:21 PM IST | Mumbai

متعدد مرتبہ تاخیر کے بعد بالآخر وکرانت ماسی کی فلم ’’دی سابرمتی رپورٹ‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس فلم کو سوریہ کی ’’کانگووا‘‘ سے سخت مقابلہ ہوگا۔

Vikrant Masi. Photo: INN
وکرانت ماسی۔ تصویر:آئی این این

متعدد تاخیر کے بعد وکرانت ماسی اور ایکتا کپور کی متنازع فلم ’’دی سابرمتی رپورٹ‘‘ کو آخرکار ریلیز کی نئی تاریخ مل گئی ہے۔ ترن آدرش کے ایکس اپ ڈیٹ کے مطابق ’’ دی سابرمتی رپورٹ‘‘ ۱۵؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوگی۔ خیال رہے کہ ’’ٹویلتھ فیل‘‘ کی زبردست کامیابی کے بعد وکرانت ماسی کو ایک اہم اداکار کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ حال ہی میں ان کی ’’سیکٹر ۳۶‘‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی جس کی خوب پذیرائی کی جارہی ہے۔ اس فلم میں وکرانت نے  پریم سنگھ نامی سیریل کلر کا کردار ادا کیا ہے۔

’’دی سابرمتی رپورٹ‘‘ میں ایسے رپورٹرز کی کہانی پیش کی گئی ہے جو ۲۰۰۲ء میں ہوئے سابرمتی ایکسپریس حادثے کے بعد وہاں جاتے ہیں۔ اس فلم میں وکرانت ماسی کے علاوہ راشی کھنہ اور ردھی ڈوگرا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ ۱۴؍ نومبر کو کوئی بڑی بالی ووڈ فلم ریلیز نہیں ہورہی ہے البتہ اس فلم کو سوریہ کی ’’کانگووا‘‘ سے سخت مقابلہ کرنا پڑے گا جو اسی تاریخ کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK