فلم کی کامیابی کے بعد رانی مکھرجی `مردانی۔ ۲؍ میں بھی نظر آئیں۔ یہ فلم۲۰۱۹ء میں ریلیز ہوئی تھی اور یہ بھی باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔ اس کے بعد ہی سے فلم شائقین کے ذریعہ اس کے تیسرے پارٹ کا مطالبہ کیا جارہا تھا جسے فلمسازوں نے تسلیم کرلیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 27, 2025, 11:29 AM IST | Mumbai
فلم کی کامیابی کے بعد رانی مکھرجی `مردانی۔ ۲؍ میں بھی نظر آئیں۔ یہ فلم۲۰۱۹ء میں ریلیز ہوئی تھی اور یہ بھی باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔ اس کے بعد ہی سے فلم شائقین کے ذریعہ اس کے تیسرے پارٹ کا مطالبہ کیا جارہا تھا جسے فلمسازوں نے تسلیم کرلیا ہے۔
اداکارہ رانی مکھرجی نے۲۰۱۴ء کی فلم’مردانی‘ میں ایک طاقتور پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم کافی کامیاب رہی تھی۔ فلم کی کامیابی کے بعد رانی مکھرجی `مردانی۔ ۲؍ میں بھی نظر آئیں۔ یہ فلم۲۰۱۹ء میں ریلیز ہوئی تھی اور یہ بھی باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔ اس کے بعد ہی سے فلم شائقین کے ذریعہ اس کے تیسرے پارٹ کا مطالبہ کیا جارہا تھا جسے فلمسازوں نے تسلیم کرلیا ہے۔ فلم کے مرکزی کردار میں رانی مکھرجی ایک بار پھر شیوانی شیواجی رائے کے کردار میں نظر آئیں گی۔ ذرائع کے مطا بق رانی کے ساتھ ہی ’جانکی بودی والا‘ بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کریں گی۔ جانکی بودی والا نے فلم’شیطان‘ میں اپنی اداکاری سے فلم شائقین کے ساتھ ہی فلمسازوں کو بھی متوجہ کیا تھا۔ اس سے قبل وہ گجراتی فلموں میں اپنی ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ رانی مکھرجی اور آدتیہ چوپڑا بھی ان سے بہت متاثر ہوئے تھے، اسلئے انہوں نے جانکی کو فلم میں اہم کردار دیا ہے۔ وہ فلم میں پولیس افسر کا کردار ادا کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی یش راج فلمز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ ممبئی میں شروع ہوچکی ہے۔ یہ فلم آئندہ سال ہولی کی مناسبت سے ۲۷؍ فروری کو ریلیز کی جائے گی۔