۱۰۰؍کروڑ روپے کمانے کے باوجود اپنی لاگت ۱۶۰؍کروڑ کماپانا مشکل، شاہد کی دیوا بھی کوئی کمال نہیں دکھاسکی۔
EPAPER
Updated: February 08, 2025, 12:12 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
۱۰۰؍کروڑ روپے کمانے کے باوجود اپنی لاگت ۱۶۰؍کروڑ کماپانا مشکل، شاہد کی دیوا بھی کوئی کمال نہیں دکھاسکی۔
جمعہ کو جہاں دو نئی ہندی فلمیں ’بیڈ ایس روی کمار‘ اور’لویاپا‘ ریلیز ہوئیں، وہیں پہلے سے موجود شاہد کپور کی ’دیوا‘ اوراکشے کمار کی ’اسکائی فورس‘ کی حالت مزید کمزور ہوتی نظر آ رہی ہے۔’دیوا‘ نے سینما گھروں میں ایک ہفتہ سست روی کے ساتھ گزارا ہے، جبکہ ’اسکائی فورس‘اپنے دوسرے ہفتے میں عروج سے زوال تک پہنچ چکی ہے۔ ان دونوں فلموں کی اسکرینز کی تعداد جمعہ سے کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ان کےہٹ ہونے کی راہ میں مشکلات مزید بڑھنے والی ہیں۔
روشن اینڈریوز کی ہدایت کاری میں بنی ’دیوا‘ ایکشن-تھرلرہونےکے باوجود وہ جادو نہیں دکھاپائی جس کی توقع تھی۔ فلم کا بجٹ بہت زیادہ نہیں ہے، لیکن اس کےباوجود اس کی کمائی ۸۵؍ کروڑ روپے کی لاگت سے اب بھی بہت پیچھے ہے۔
دوسری طرف، ’اسکائی فورس‘ کی مشکلات زیادہ بڑی ہیں۔یہ فلم۱۰۰؍کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر چکی ہے، لیکن۱۶۰؍کروڑ روپے کے بجٹ کے سامنے یہ ناکام نظر آتی ہے۔ اکشے کمار اور ویر پہاڑیا کی یہ فلم اگر اپنی لائف ٹائم میں۱۵۰؍کروڑ روپےکی آمدنی تک بھی پہنچ جائے تو غنیمت ہوگی۔
’سیک نلک ‘کے مطابق، شاہد کپور اور پوجا ہیگڑے کی فلم ’دیوا‘ نے پہلے ہفتے میں۲۸ء۴۰؍ کروڑروپے کا نیٹ کلیکشن کیا ہے۔ جمعرات کو، یعنی ریلیز کے ساتویں دن، اس کی کمائی۸۵ء۱؍ کروڑروپے رہی، جو ایک دن پہلے بدھ کو ۲۵ء۲؍کروڑ روپے تھی۔