مشہور ہدایت کار اور اداکار انوراگ کشیپ فلم کی نگری ممبئی کو خیر باد کہہ دیا۔ انہوں نے بالی ووڈ سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی۔ انوراگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ہندی فلم انڈسٹری ’’ زہر آلود‘‘ ہوگئی ہے۔
EPAPER
Updated: March 06, 2025, 10:02 PM IST | Mumbai
مشہور ہدایت کار اور اداکار انوراگ کشیپ فلم کی نگری ممبئی کو خیر باد کہہ دیا۔ انہوں نے بالی ووڈ سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی۔ انوراگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ہندی فلم انڈسٹری ’’ زہر آلود‘‘ ہوگئی ہے۔
ہندوستانی فلم انڈسٹری کو’’ `دی بلیک فرائیڈے‘‘، `’’نو اسموکنگ‘‘، ’’ ڈیو ڈی‘‘، ’’ `گلال‘‘، ’’ `دیٹ گرل اِن یلو بوٹس‘‘ اور ’’گینگ آف واسع پور‘‘ جیسی فلمیں دینے والی معروف ہدایات کار و اداکار انوراگ کشیپ نےفلم کی نگری ممبئی کو ہی خیر باد کہہ دیا۔ گزشتہ سال دسمبر میں فلمساز انوراگ کشیپ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ جنوبی ہند منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اب ’’دی ہندو ‘‘کے ساتھ بات چیت میں فلم ساز نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے `ممبئی چھوڑ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بالی ووڈ کو’’ `زہرآلود‘‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ `میں فلمی لوگوں سے دور رہنا چاہتا ہوں، انڈسٹری بہت زہریلی ہو گئی ہے، ہر کوئی غیر حقیقی اہداف کا پیچھا کر رہا ہے، اگلی فلم ۵۰۰؍ یا ۸۰۰؍ کروڑ روپے کی بنانے کی کوشش کر رہا ہے، ایسے میں تخلیقی ماحول بالکل ختم ہو گیا ہے۔
انوراگ کشیپ نےمزید انکشاف کیا کہ وہ اپنے نئے گھر کا پہلا کرایہ پہلے ہی ادا کر چکے ہیں تاہم، خود انوراگ کشیپ نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ وہ کس شہر میں گئے ہیں البتہ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بنگلور و منتقل ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں انوراگ نے ہالی ووڈ رپورٹر انڈیا کو بتایا تھا کہ وہ ہندی فلم انڈسٹری سے اس قدر `ناراض اور `مایوس ہیں کہ وہ زیادہ `محرک ماحول کیلئے ساؤتھ انڈیا منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں ان (جنوبی فلم سازوں ) پر رشک کرتا ہوں، اب میرےلئے باہر جا کر تجربہ کرنا مشکل ہے، کیونکہ اب ہر چیز کی قیمت دیکھی جاتی ہے جو میرے پروڈیوسرز کو منافع کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔ وہ اس طرح سوچتے ہیں کہ میرا مارجن کہاں ہے؟ میں پیسے کھو رہا ہوں۔ جبکہ میں اس طرح ہوں کہ `آپ یہ فلم نہیں بنانا چاہتے؟ یہ فلم مت بناؤ، لیکن میں ایسا نہیں کر سکتا کیونکہ شروع سے ہی فلم شروع ہونے سے پہلے، یہ ہوجاتا ہے کہ ہم اسے کیسے بیچیں ؟ تو فلم سازی کی خوشی چھن جاتی ہے، اس لئے میں باہر جانا چاہتا ہوں، حقیقتاً اگلے سال میں ممبئی سے باہر جا رہا ہوں۔
بتا دیں کہ انوراگ اگلی فلم ڈاکو میں ایک نڈر پولیس اہلکار کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، ہندی اور تیلگو میں بیک وقت شوٹ ہونے والی اس فلم میں ادیوی سیش اور مرونال ٹھاکر مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔