• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انوراگ کشیپ نے کئی عمدہ فلمیں بناکر انڈسٹری میں اہم مقام حاصل کیا ہے

Updated: September 11, 2024, 11:43 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ فلموں کے ذریعے سامعین کی تفریح کرنے والے مشہور فلمساز انوراگ کشیپ منگل کو۵۲؍ سال کے ہوگئے۔ انوراگ کشیپ کی پیدائش ۱۰؍ ستمبر ۱۹۷۲ء کو اترپردیش کےگورکھپور میں ہوئی تھی۔

Famous director, filmmaker and actor Anurag Kashyap. Photo: INN
مشہور ہدایتکار،فلم ساز اور اداکار انوراگ کشیپ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ فلموں کے ذریعے سامعین کی تفریح کرنے والے مشہور فلمساز انوراگ کشیپ منگل کو۵۲؍ سال کے ہوگئے۔ انوراگ کشیپ کی پیدائش ۱۰؍ ستمبر ۱۹۷۲ء کو اترپردیش کےگورکھپور میں ہوئی تھی۔ ان کے والد اترپردیش پاور کارپوریشن میں ملازم تھے۔ انوراگ نےگوالیار کے سندھیا اسکول میں اپنی تعلیم مکمل کی۔ اسی دوران ان کا رجحان پڑھنے کی طرف بڑھتاگیا اور انہیں جو بھی کتاب ملتی وہ اس کا مطالعہ کرتے۔ انوراگ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ سندھیا اسکول میں وہ اپنی کمزور انگلش کی وجہ سے اپنے ساتھیوں سے زیادہ گھل مل نہیں پاتے تھے۔ اس وجہ سے انہوں نے اسکول کی لائبریری میں وقت گزارنا شروع کر دیا۔ 
 انوراگ کشیپ ابتدائی دور میں سائنسداں بنناچاہتے تھے۔ اسی مقصد سے انہوں نے دہلی کے ہنس راج کالج میں داخلہ لیا تھا۔ ۱۹۹۳ء میں انہوں نے گریجویشن کی تعلیم مکمل کی۔ ۱۹۹۷ء میں انوراگ کشیپ فلم ’ستيہ‘ کیلئے بہترین اسکرین پلے کےفلم فیئر ایوارڈ سے نوازے گئے تھے۔ ۲۰۰۷ء میں انوراگ کشیپ کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’بلیک فرائی ڈے‘ ریلیز ہوئی۔ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں رہی لیکن مبصرین کو بے حد پسند آئی۔ 
 انوراگ کشیپ، شرت چندر کے مشہور ناول ’دیوداس‘ سے بے حد متاثر تھے اور اسے جدید رنگ میں رنگ كر انہوں نے بڑے پردے پر ’دیو ڈی‘ کے طور پر پیش کیا۔ ۲۰۰۹ء میں ریلیز ہونے والی یہ فلم باکس آفس پر انتہائی کامیاب رہی۔ ’دیو ڈی‘کی تیاری کے دوران ان کا رجحان اداکارہ کاكلكي كوچلن کی طرف ہو گیا اور ۲۰۱۱ء میں انہوں نےکالكي سے شادی کر لی۔ اگرچہ بعد میں دونوں نےالگ رہنے کا فیصلہ کر لیا۔ انوراگ کشیپ نے اس سےپہلے ۲۰۰۳ء میں فلم ایڈیٹر آرتی بجاج سے بھی شادی کی تھی لیکن یہ رشتہ بھی ۲۰۰۹ء میں ٹوٹ گیا تھا۔ 
 ۲۰۰۹ء میں انوراگ کشیپ نے فلم پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھا۔ ۲۰۱۰ء میں انہوں نے فلم ’اُڑان‘ بنائی۔ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔ ۲۰۱۲ء میں انہوں نے ’گینگ آف واسع پور‘ کی ہدایتکاری کی۔ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اسی سال ان کی ان کی ’گینگ آف واسع پور۔ ۲‘ ریلیزہوئی۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پرکوئی خاص کمال نہیں دکھاپائی۔ ۲۰۱۴ء میں انوراگ کشیپ نے ’ہنسی تو پھنسی‘ اور ’کوئن‘ جیسی کامیاب فلمیں بنائیں۔ ۲۰۱۵ء میں فلم ’بامبے ویلویٹ‘ ریلیزہوئی۔ رنبیر کپور اور انوشکا شرما کی جوڑی والی یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں کرپائی۔ ۲۰۱۶ء میں انہوں نے فلم ’رامن راگھو‘ کی ہدایتکاری کی لیکن یہ فلم بھی کوئی کمال نہیں دکھا سکی۔ ۲۰۱۸ء میں انوراگ کشیپ نے فلم ’من مرضياں ‘ پروڈیوس اور ڈائریکٹ کی۔ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی تمل فلموں کے اداکار وجے سیتوپتی کی فلم ’مہاراجا‘انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس فلم میں انہوں نے ایک اہم رول ادا کیا تھا۔ اس فلم کو چہار جانب سراہا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK