Inquilab Logo Happiest Places to Work

میں شاہ رخ خان سے زیادہ مصروف ہوں، اس سال میری ۵؍ فلمیں ریلیز ہونگی: انوراگ کشیپ

Updated: April 18, 2025, 9:53 PM IST | Mumbai

انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ہدایتکاری میں بننے والی ۵؍ فلمیں ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوں گی۔ فلمساز نے دعویٰ کیا کہ وہ شاہ رخ خان سے زیادہ مصروف ہیں اور روزانہ تین پروجیکٹس کو مسترد کررہے ہیں۔

Anurag Kashyap and Shah Rukh Khan. Photo: INN.
انوراگ کشیپ اور شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این۔

انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ہدایتکاری میں بننے والی ۵؍ فلمیں ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوں گی۔ فلمساز نے دعویٰ کیا کہ وہ شاہ رخ خان سے زیادہ مصروف ہیں اور روزانہ تین پروجیکٹس کو مسترد کررہے ہیں۔ انہوں نے ’’ایکس‘‘ پر لکھا کہ’’وہ ممبئی چھوڑ چکے ہیں لیکن انہوں نے فلمیں بنانا بند نہیں کیا ہے۔ ‘‘انوراگ نے لکھا کہ’’ میں نے شہر بدلا ہیں۔ میں نے فلم سازی نہیں چھوڑی ہے۔ ان تمام لوگوں کیلئے جو سوچتے ہیں کہ میں مایوس ہوں اور چلاگیا ہوں ، میں یہا ں ہوں اور میں شاہ رخ خان سے زیادہ مصروف ہوں ۔ میرے پاس ۲۰۲۸ء تک تاریخیں نہیں ہیں۔ ‘‘

انہوں نے مزید لکھا کہ’’ میری ہدایتکاری والی پانچ فلمیں امید ہے کہ اس سال ریلیز ہوں اور شاید تین ابھی ہوں اور ۲؍ اگلے سال ریلیز ہوں ۔ میرے پاس سب سے طویل آئی ایم ڈی بی ہے۔ ‘‘پچھلے مہینے، ’’دی ہندو ‘‘کے ساتھ بات چیت میں، گینگس آف واسع پور کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہندی فلم انڈسٹری سے مایوسن ہونے کی وجہ سے ممبئی چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’میں فلمی لوگوں سے دور رہنا چاہتا ہوں۔ انڈسٹری بہت زہریلی ہو چکی ہے۔ ہر کوئی غیر حقیقی اہداف کا پیچھا کر رہا ہے، اگلی ۵۰۰؍یا ۸۰۰؍کروڑ روپے کی فلم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تخلیقی ماحول ختم ہو گیا ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK