• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انوراگ کشیپ کی’’گینگز آف واسع پور‘‘ فرنچائز۳۰؍ اگست کو دوبارہ ریلیز

Updated: August 28, 2024, 7:00 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

’’گینگز آف واسع پور‘‘ کے نغمہ نگار ورون گروور نے نشاندہی کی کہ فلم کا دوسرا حصہسلمان خان کی ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے ساتھ تصادم کی وجہ سے سنیما گھروں میں صرف پانچ دن تک چلا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

منگل کو ہدایتکار انوراگ کشیپ نے اعلان کیا کہ دو حصوں پر مشتمل ’ گینگز آف واسع پور‘ ۳۰ ؍ اگست کو سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہوگی۔
۲۰۱۲ء میں آئی انٹر جنریشنل ریوینج ساگا فلم میں اس وقت کے ابھرتے ہوئے اداکاروں نوازالدین صدیقی ،رچا چڈھا، ہما قریشی، راجکمار راؤ، پنکج ترپاٹھی اور جئے دیپ اہلوات کے ساتھ منوج باجپئی مرکزی کردار میں تھے۔
’گینگز آف واسع پور‘ کو زیادہ تر مثبت جائزوںکے ساتھ ریلیز ہونے پر پذیرائی ملی اور یہ تجارتی طور پر بھی کامیاب رہی۔ انوراگ کشیپ نےاپنے انسٹاگرا م پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ تین دن میں گینگزآف واسع پور آجائینگا۔ گینگز آف واسع پور سنیما گھروں میں۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Anurag Kashyap (@anuragkashyap10)

فلمسازوں کے شیئر کئے گئے پوسٹر کے مطابق گینگز آف واسع پور سنیماگھروں میں ۳۰ ؍ اگست سے ۵؍ ستمبر دیکھی جاسکے گی۔ میراج سنیما کی آفیشل ویب سائٹ پر مداح ٹکٹ خرید سکیں گے۔
واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں دھنباد کے قریب ایک چھوٹے سے قصبے واسع پور پر مبنی فلم سیریز کوئلہ مافیا کی کہانی کو بیان کرتی ہے جو ایک خاندان کی تین نسلوں تک پھیلی ہوئی ہے جو جرم، بھتہ خوری اور قتل میں ملوث ہے۔

’گینگز آف واسے پور‘ کےگیت نگار ورون گروور نےاپنے ’ایکس‘ پر منگل کو فلم کی دوبارہ ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ’گینگز آف واسے پور‘ کا دوسرا حصہ سنیما گھروں میں صرف پانچ دن تک چلا، سلمان خان کی ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے ساتھ تصادم کی بدولت۔ امید کرتا ہوں کہ اس مرتبہ لوگ اسے بڑی اسکرین پر دیکھے۔‘‘

 

انوراگ کشیپ اور ذیشان قداری کی ساتھ لکھی پہلی فلم گینگز آف واسع پور ۲۲؍ جون ۲۰۱۲ ء میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ دوسرا حصہ ۸؍ اگست۲۰۱۲ ء میں ریلیز ہواتھا۔اس ساؤنڈ ٹریک کو اسنیہا کھنوالکر اور پیوش مشرا نے کمپوز کیا تھا جس کے گیت مشرا اور ورون گروور نےلکھے تھے۔
دوسرے حصے میں نوازالدین صدیقی مرکزی کردار میں تھے۔ اس فلم کو کبیر خان کی ’ایک تھاٹائیگر‘ کی بدولت اسکرینوں سے اتار دیا گیاتھا۔ اس فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار میں تھےجس نےآدتیہ چوپڑا کی جاری واے آر ایف کی بلاک بلاسٹراسپائی یونیورس کی بیناد رکھی۔

گینگز آف واسع پور کو ۲۰۱۲ء کے کانز ڈائریکٹرز فورنائٹ میں مکمل طور پر دکھایا گیا تھا، جو اس اعزاز کو حاصل کرنے والی ہندی زبان کی واحد فلم تھی اور اسے دنیا بھر کے مختلف فلمی میلوں میں زبردست ردعمل ملا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK