• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش،’’ اکائے‘‘ نام رکھا

Updated: February 21, 2024, 2:36 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نےمنگل کو اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ تاہم، ’’اکائے‘‘ کی پیدائش ۱۵؍ فروری کو ہوئی ہے۔

Anushka Sharma And Virat Kohli. Photo: INN
انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی۔ تصویر : آئی این این

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے منگل کو اپنے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کا انسٹاگرام پر اعلان کیا۔ بیٹی کے بعد ان کے پاس بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے ’’اکائے‘‘ رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ۱۵؍ فروری کوبیٹے کا جنم ہوا البتہ اس کی اطلاع منگل کو دی گئی۔
انوشکا شرما اور وراٹ نے انسٹاگرام پر بچے کی ولادت کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’بے پناہ خوشی اور محبت بھرے دل کے ساتھ، ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہم نے ۱۵؍ فروری کو اپنے بیٹے ’’اکائے‘‘ اور وامیکا کے چھوٹے بھائی کو اس دنیا میں خوش آمدید کہا ہے! ہم ہماری زندگی کے اس خوبصورت وقت میں آپ سب کی دعائیں چاہتے ہیں۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہے کہ اس وقت میں ہماری نجی زندگی کااحترام کریں۔ بہت سارا پیار اور ہم آپ کے شکرگزار ہیں۔ وراٹ اور انوشکا۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

اس اعلان کے بعد ہی ’ایکس‘ پر وراٹ کوہلی کی حال ہی لندن کی سڑکوں پر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
حال ہی میں افواہیں تھی کہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے کو لندن کے ایک اسپتال میں جنم دینے والی ہیں،اور سوشل میڈیا پروراٹ کوہلی کی تصویر سے بہت سے لوگ اس بات کے قائل نظر آرہے ہیں کہ وراٹ اور انوشکا نے بیٹے ’اکائے‘ کا لندن میں خیرمقدم کیا ہے۔ 
تصویر میں وراٹ شام کے وقت لندن کی سڑکوں پرکالی جیکٹ اور سفید پینٹ زیب تن کئے کیپ پہنے نظر آرہے ہیں۔وراٹ تصویر میں سنجیدہ دکھائی دے رہے ہیں جبکہ تصویرواضح طور پر ایک مداح نے لی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK