• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

انوشکا شرمانے فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کیلئے آڈیشن دیا تھا

Updated: May 03, 2023, 11:57 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما جنہوں نے فلم انڈسٹری میں فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ سے آغازسے قبل فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کیلئے بھی آڈیشن دیا تھا۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما جنہوں نے فلم انڈسٹری میں فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ سے آغازسے قبل فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کیلئے  بھی آڈیشن دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انوشکا کو اپنی فلم ’پی کے‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک راز کا انکشاف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔  اس ویڈیو کے آغاز میں انوشکا شرما یہ کہتی ہیں کہ وہ آج ایک بڑا راز کھولنے والی ہیں۔ اُنہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ میں نے ۲۰۰۷ء میں بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کیلئے آڈیشن دیا تھا۔
 اسی ویڈیو کے اگلے حصّے میں فلم ’تھری ایڈیٹس‘کے ہدایتکار راجکمار ہیرانی کو اس بڑے انکشاف کے بارے میں سن کر حیران ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس کے بعد وہ  راج کمار ہیرانی اور اداکارہ عامر خان کو اپنا آڈیشن کلپ دکھاتی ہیں، جس میں وہ فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ سے گریسی سنگھ کا ایک مونولاگ پر اداکاری کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو کلپ دیکھ کر راجکمار ہیرانی اور عامر خان دونوں بہت حیران اور تھوڑے سے شرمندہ ہوتے نظر آئے۔
 عامر خان نے یہ ویڈیو کلپ دیکھنے کے بعد طنزیہ انداز میں ہدایتکارراجکمار ہیرانی سے کہا کہ بیچاری انوشکا نے اتنا اچھا ٹیسٹ دیا اور آپ نے اسے کاسٹ کرنے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد راجکمار ہیرانی نے کہا کہ بالکل صحیح کہا مجھے ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ یاد رہے کہ انوشکا شرما نے اپنے کریئر کا آغاز ۲۰۰۸ء   فلم’رب نے بنادی جوڑی‘ سے کیا اور بعد ازاں وہ فلم ’بینڈ باجا بارات‘، ’اے دل ہے مشکل‘، ’سلطان‘، ’سوئی دھاگا‘، اور بہت سی سپر ہٹ فلموں میں نظر آئیں۔
 خیال رہے کہ انوشکا شرما نے  اپنی پہلی فلم یشراج فلمز کےساتھ کی تھی اور اس کے بعد انہوںنے اسی بینر تلے چند اور فلمیں کیں جو کہ ہٹ ثابت ہوئیں۔ انوشکا شرما اس وقت وراٹ کوہلی کے ساتھ آئی پی ایل میں مصروف ہیں اور اکثر اپنے شوہراور آرسی بی کے میچوں کے وقت وہ اسٹیڈیم میں نظر آرہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK