• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

انوشکا شرما نے سچن تینڈولکر اور دنیش کارتک کے ساتھ تصویر شیئرکی

Updated: October 14, 2023, 3:12 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انوشکا شرما ، سچن تینڈولکر اور دنیش کارتک ایک ہی فلائٹ سےانڈیا پاکستان میچ کیلئے احمدآباد پہنچے۔

Anushka Sharma , Sachin Tendulkar And Dinesh Karthik. Photo: INN
انوشکا شرما، سچن تینڈولکر اور دنیش کارتک۔ تصویر:آئی این این

آئی سی سی ورلڈ کپ کے انڈیا پاکستان میچ کیلئے کرکٹ کے مداحوں میں جوش وخروش ہے۔ میچ شروع ہونے سے پہلے اداکارہ اور وراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما احمدآباد پہنچ چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تصویر میں انوشکا شرما کو کرکٹ لیجنڈ سچن تینڈولکر اور دنیش کارتک کے ساتھ ایک ہی فلائٹ میں دیکھا گیا۔ سوشل میڈ یا پر وائرل ویڈیو میں انوشکا شرما کو احمدآباد کے ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کے کپڑوں کے ساتھ میچنگ سن گلاسیز پہنے ہیں۔
وہیں ورون دھون نے انسٹاگرام پر انڈیا کی جرسی پہنے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’ انڈیا، انڈیا کھیلیں گے ہم دل سے ، کھیلیں گے ہم شان سے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by VarunDhawan (@varundvn)

حال ہی میں انوشکا شرما نے اپنے شوہر وراٹ کے پوسٹ پر مزاحیہ ردعمل ظاہر کیا تھا۔ وراٹ نے دوستوں سے کہا کہ’’جیسے جیسے ہم ورلڈکپ کی طرف بڑھ رہے ہیں ، میں عاجزی کے ساتھ اپنے دوستوں کو بتانا چاہوں گا کہ وہ اسٹیڈیم کے ٹکٹوں کیلئے پریشان نہ کریں اور اس کے بجائے گھر سے کھیل دیکھیں۔‘‘ وہیں انوشکا شرما نے پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ’’ اور مجھے اس میں یہ شامل کرنے دو کہ برائے مہربانی اگر آپ کے پیغام کاجواب موصول نہ ہوتو مجھ سے درخواست نہ کریں۔ سمجھنے کے لئے شکریہ۔‘‘
خبروں کے مطابق امیتابھ بچن اور رجنی کانت بھی میچ دیکھنے کیلئے احمد آباد پہنچیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK