کرکٹر وراٹ کوہلی نے پیر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے اور انوشکا شرما کے پہلے بچے کی آمد کا اعلان کیا۔ ٹویٹر پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے وراٹ نے لکھا کہ بچی اور انوشکا دونوں صحت مند ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے بہت خوش ہیں کہ آج سہ پہر ہمیں خدا نے ایک بچی سے نوازا ہے۔ ہم آپ کی محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں کیلئے شکرگزار ہیں۔
وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما ۔ تصویر : آئی این این
کرکٹر وراٹ کوہلی نے پیر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے اور انوشکا شرما کے پہلے بچے کی آمد کا اعلان کیا۔ ٹویٹر پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے وراٹ نے لکھا کہ بچی اور انوشکا دونوں صحت مند ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے بہت خوش ہیں کہ آج سہ پہر ہمیں خدا نے ایک بچی سے نوازا ہے۔ ہم آپ کی محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں کیلئے شکرگزار ہیں۔
وراٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنی زندگی کے اس نئے باب کو شروع کرنے میں بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس دوران آپ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں گے۔