• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اپارشکتی کھرانہ کی فلم’برلن‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی

Updated: August 20, 2024, 11:49 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اداکاراپارشکتی کھرانہ اپنی نئی فلم’برلن‘کےساتھ ناظرین کے سامنے آنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی شردھا کپور کی فلم’استری۲‘ میں شاندارکردار ادا کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔

Aparshakti Khurana. Photo: INN
اپارشکتی کھرانہ۔ تصویر : آئی این این

اداکاراپارشکتی کھرانہ اپنی نئی فلم’برلن‘کےساتھ ناظرین کے سامنے آنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی شردھا کپور کی فلم’استری۲‘ میں شاندارکردار ادا کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ ایشواک سنگھ، راہول بوس، انوپریہ گوئنکا اور کبیر بیدی بھی اتل سبھروال کی ہدایت کاری میں بننے والی ’برلن‘ میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم جلد ہی زی ۵؍پرریلیز ہوگی۔ زی ۵؍ کی ٹیم کے ذریعے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق، فلم ناظرین کو دہلی میں ۱۹۹۰ءکی برفانی سردیوں میں لے جاتی ہے، جہاں جاسوسی جاری ہے۔ فلم کی کہانی تین مرکزی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو غیر متوقع طریقے سے ایک دوسرے سے ٹکرا جائیں گے۔ اشوک سنگھ ایک غیر معمولی لیکن چیلنجنگ کردار میں نظر آئیں گے۔ وہ ایک گونگے بہرے نوجوان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جس پر غیر ملکی جاسوس ہونے کا الزام ہے۔ دریں اثنا، اپارشکتی کھرانہ، اپنے پرانے کرداروں سے باہر نکلتے ہوئے، اشاروں کی زبان کے ماہرکے طور پر نظر آئیں گے، جنہیں خاموشی میں چھپے رازوں سے پردہ اٹھانے کا کام سونپا گیا ہے۔ اداکارہ انوپریا گوئنکا فلم میں ایک پراسرار ایجنٹ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK