• Wed, 30 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اے آر رحمان نائب امریکی صدر کیلئے لائیو پرفارم کریں گے

Updated: October 11, 2024, 6:07 PM IST | Washington

اے اے پی آئی وکٹری فنڈ نے کنسرٹ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا اور رحمان نے ابھی تک اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اس کنسرٹ کے بارے میں پوسٹ نہیں کیا ہے۔

O Arrahman. Photo: INN
اے آررحمٰن۔ تصویر: آئی این این

مشہور ہندوستانی موسیقار اے آر رحمان، نائب صدر کملا ہیرس کی امریکی صدارتی انتخابات ۲۰۲۴ء میں اُمیدواری کا جشن منانے کیلئے ایک لائیو میوزک کنسرٹ میں پرفارم کریں گے۔ ہند امریکی فنڈ ریزر ٹرسٹ ایشین امریکن پیسیفک آئی لینڈرز (اے اے پی آئی) وکٹری فنڈ نے جمعرات کی شام، سوشل میڈیا پلیٹ فارم یکس (سابقہ نام ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اے آر رحمان کے ساتھ ایک خاص شام۔ اے آر رحمان کے ساتھ کملا ہیرس کی امریکی صدر کیلئے تاریخی امیدواری کا جشن منائیں اور عالمی معیار کی لائیو نیورمبرگ کنسرٹ براہ راست گھر بیٹھے دیکھیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’سنگھم اگین‘‘ سے پہلے ’’سنگھم‘‘ کی ری ریلیز

پوسٹ میں مشہور ہندوستانی موسیقار کی کارکردگی کی لائیو سٹریمنگ کا ویب لنک حاصل کرنے کیلئے شائقین کیلئے ایک سائن اپ شیٹ بھی شیئر کی گئی۔ اے اے پی آئی وکٹری فنڈ نے کنسرٹ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ دوسری طرف، رحمان نے ابھی تک اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اس کنسرٹ کے بارے میں پوسٹ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ اے اے پی آئی وکٹری فنڈ نے حالیہ انتخابات میں نائب صدر ہیرس کی حمایت کی ہے اور وہ ملک بھر میں کانگریس کیلئے انتخاب لڑنے والے اے اے پی آئی امیدواروں کی بھی حمایت کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK