آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمٰن نے۶۴؍ ویں سالانہ گریمی ایوارڈس کی تقریب میں بیٹے کے ساتھ شرکت کی۔
EPAPER
Updated: April 07, 2022, 12:09 PM IST | Agency | New York
آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمٰن نے۶۴؍ ویں سالانہ گریمی ایوارڈس کی تقریب میں بیٹے کے ساتھ شرکت کی۔
آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمٰن نے۶۴؍ ویں سالانہ گریمی ایوارڈس کی تقریب میں بیٹے کے ساتھ شرکت کی۔اے آر رحمٰن نے ٹویٹر پر اس پروقار تقریب سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔گلوکار و موسیقار کی جانب سے شیئرکی گئی ایک تصویر میں اُنہیں اپنے بیٹے کے ہمراہ بیٹھے سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اُنہوں نے اپنے اس ٹویٹ میں ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے گریمی ایوارڈس کی تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں اُنہوں نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔اُنہوں نے دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈس کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے کالے رنگ کی پینٹ شرٹ کے ساتھ پیلے اور خاکی رنگ کی جیکٹ کا انتخاب کیا۔اے آر رحمٰن نے اس تقریب سے اپنے تیسرے اور آخری ٹویٹ میں تقریب کے ریڈ کارپیٹ سے ایک تصویر شیئر کی۔