بالی ووڈ کی کامیڈی فلموں کی اداکارہ اور ہندوستانی ٹیلی ویژن کے کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ میں جج کے تعلق سے معروف ارچنا پورن سنگھ نے کہا ہے کہ ان کا مذاق اڑانے اور میمز بنانے سے وہ قطعی متاثر نہیں ہوں گی۔
EPAPER
Updated: June 17, 2022, 1:02 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کی کامیڈی فلموں کی اداکارہ اور ہندوستانی ٹیلی ویژن کے کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ میں جج کے تعلق سے معروف ارچنا پورن سنگھ نے کہا ہے کہ ان کا مذاق اڑانے اور میمز بنانے سے وہ قطعی متاثر نہیں ہوں گی۔
بالی ووڈ کی کامیڈی فلموں کی اداکارہ اور ہندوستانی ٹیلی ویژن کے کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ میں جج کے تعلق سے معروف ارچنا پورن سنگھ نے کہا ہے کہ ان کا مذاق اڑانے اور میمز بنانے سے وہ قطعی متاثر نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والے اپنا یہ عمل جاری رکھیں، ان کے اس اقدام سے مجھے کافی مالی فوائد پہنچ رہے ہیں۔واضح رہے کہ بعض افراد نے سوشل میڈیا پر ان کے ہنسنے و دیگر انداز پر میمز بنائے تھے۔ارچنا پورن سنگھ آج کل اداکار و اینکر شیکھر سُمن کے ساتھ کامیڈی شو انڈیا لافٹر چمپئن میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ میڈیا سے حال ہی میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکارہ نے کہا کہ وہ ہندوستان میں مزاح پر مبنی ٹیلنٹ پیش کرنے کی ہمیشہ کمی محسوس کرتی رہی ہیں، اب ایسا کرتے ہوئے وہ کافی پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ ان کا مذاق اس بنا پر اڑا رہے ہیں کہ وہ ہر لطیفے پر ہنستی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذہین اور تعلیم یافتہ شخصیت کی مالک ہیں اور جانتی ہیں کہ مزاح کیا ہوتا ہے۔انہوں نے اس موقع پر اپنی ذاتی زندگی میں مشکل ادوار کا بھی احاطہ کیا اور کہا کہ اس کے باوجود وہ کیمرے کے سامنے بطور پروفیشنل ہمیشہ مسکراتی ہیں۔