• Wed, 01 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ارجن کپور اور ورون دھون نے ’’وِی ہیٹ کترینہ فین کلب‘‘ قائم کیا تھا

Updated: November 13, 2024, 10:26 PM IST | Mumbai

حالیہ انٹرویو میں ارجن کپور نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ورون دھون کے ساتھ مل کر ’’وی ہیٹ کترینہ فین کلب‘‘ بنایا تھا جسے چند ہی دنوں میں بند کردیا گیا تھا کیونکہ وہ حقیقت میں اداکارہ سے نفرت نہیں کرتے تھے۔

Arjun kapoor. Photo: X
ارجن کپور۔ تصویر: ایکس

کیا ارجن کپور اور ورون دھون کا ’’وِی ہیٹ کترینہ فین کلب‘‘ (کترینہ کیف سے نفرت کرنے کا مداحوں کا گروپ) تھا؟ ارجن کپور کو ’’سنگھم اگین‘‘ میں اپنی اداکاری کیلئے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ حال ہی میں ارجن کپور نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ورون دھون کے ساتھ مل کر یہ کلب بنایا تھا لیکن وہ حقیقت میں کترینہ سے نفرت نہیں کرتے۔ کلب اس لئے بنایا گیا تھا کہ مبینہ طور پر کترینہ نے انہیں کوئی اہمیت نہیں دی تھی۔اس کے علاوہ تینوں مشہور شخصیات کے درمیان کوئی لڑائی نہیں تھی۔ ارجن نے کترینہ کی کافی تعریف کی۔
پنک ولا کے ساتھ ایک انٹرویو میں ارجن کپور نے کہا کہ ’’ہم نے ’’وی ہیٹ کترینہ فین کلب‘‘ بنایا تھا جو بہت تیزی سے بند بھی ہو گیا کیونکہ ہم اصل میں ان سے نفرت نہیں کرتے تھے۔ ہم صرف اس بات پر پریشان تھے کہ وہ ہمارے سے اچھی طرح بات نہیں کرتی تھیں۔ وہ ہر وقت ہمیں ڈانٹتی رہتی تھیں۔ اور ہمیں کوئی اہمیت نہیں دیتی تھیں۔‘‘ جب ان سے کترینہ کیف کی ایک ناقابل فراموش فلم کے بارے میں پوچھا گیا تو ارجن کپور نے ’’ریس‘‘ (۲۰۰۸ء) کا نام کیا۔ انہوں نے کہا کہ، ’’مجھے لگتا ہے کہ کترینہ اس وقت کترینہ تھیں۔ وہ اداکاری نہیں کررہی تھیں بلکہ وہ کردار میں سما گئی تھیں۔ ’’ریس‘‘ کے نغموں پر انہوں نے جس طرح پرفارم کیا ، ویسا شاید ہی کوئی کرسکتا ہو۔ انہوں نے ’’ریس‘‘ میں بہت محنت کی تھی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK