• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑہ میں علاحدگی کی خبریں

Updated: June 29, 2024, 11:06 AM IST | Agency | Mumbai

ڈانسر اور اداکارہ ملائیکہ اروڑہ اور ان کے قریبی دوست اداکار ارجن کپور کی علیحدگی کی خبریں گزشتہ چند ہفتوں سے زور پکڑ رہی ہیں۔

Malaika Arora. Photo: INN
ملائیکہ اروڑہ۔ تصویر : آئی این این

ڈانسر اور اداکارہ ملائیکہ اروڑہ اور ان کے قریبی دوست اداکار ارجن کپور کی علیحدگی کی خبریں گزشتہ چند ہفتوں سے زور پکڑ رہی ہیں۔ حال ہی میں ارجن کپور کی۳۹؍ ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر رات گئے پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی لیکن ملائیکہ اروڑہ اس پارٹی سے غائب تھیں۔ 
 سالگرہ کی پارٹی میں ملائیکہ اروڑہ کی عدم موجودگی نے اس جوڑے کی علیحدگی سے متعلق گردش کرتی ہوئی خبروں میں جیسے آگ کا کام کیا ہے۔ سبھی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈانسراور اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے میں سچی محبت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گی، میں ایک اسکارپین ہوں، اس لئے اپنی محبت کے لئے آخری دم تک لڑتی رہوں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK