• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میں کہیں دور نہیں گیا تھا، ہمیشہ سے یہیں تھا: ارجن رامپال

Updated: February 10, 2024, 5:27 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ارجن رامپال کی فلم’ کریک‘ جلد ہی ریلیز ہوگی۔ انہوں نے فلم میں اپنے سلیکشن اور کردار کے بارے میں بتایا۔

Arjun Rampal. Photo: INN
ارجن رامپال۔ تصویر: آئی این این

ارجن رامپال جو جلد ہی فلم ’’کریک‘‘ میں نظرآئیں گے، نے کہا کہ وہ سلور اسکرین سے زیادہ دورنہیں گئے، بڑے پردے پر اپنی محدود موجودگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ بہت ’’سیلیکٹیو‘‘ ہوگئے ہیں۔
ارجن آخری بار فلم ’’دھاکڑ‘‘ میں نظر آئے تھے جس میں انہوں نے کنگنا رناوت کے مقابل ویلن کا کردار ادا کیا تھا۔ اس بار وہ ودیوت جموال کے ساتھ فلم ’’کریک‘‘میں مخالف کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں نورا فتحی اور ایمی جیکسن بھی نظرآئیں گی۔
ہندی سنیما میں واپسی پر بات کرتے ہوئے ارجن نے کہا کہ ’’میں کہیں دور نہیں گیا تھا، میں یہیں تھا، یہ صر ف اتنا ہے کہ میں اپنی فلم کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتا ہوں کیونکہ جلد بازی میں کئے گئے فیصلہ اکثر اچھے نہیں ہوتے۔ میں اتنا چاہتا ہوں کہ میں جو بھی کام کروں وہ مداحوں سے جڑے اور اچھی پرفارمنس کا خاکہ بنانے کیلئے مجھے اسکرپٹ اور کردار کے لئے خود کو پوری طرح سے ڈھالنے کی ضرورت ہے۔‘‘
ارجن نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں کہا کہ ’’دشمن بھی ایک انسان ہوتا ہے، اس کے اپنے جذبات اور پیچیدگیاں اور کریک پوائنٹ ہوتے ہیں۔ ان جذبات کو ڈھونڈنا میرے لئے اہم ہے۔ میں نے پورا دن ٹیم کے ساتھ اس کردار کے فلسفے کو سمجھنے میں گزارا۔ مجھے خوشی ہے کہ اس کا اچھا نتیجہ نکلا اور میں امید کرتا ہوں کہ مداح بھی اس فلم اور کردار کو پسند کریں گے۔‘‘
ودیوت جموال اور ایکشن ہیرو نے اس فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ آدتیہ دت نے فلم کی کہانی اور ہدایت کاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ ’’کریک‘‘ ۲۳؍ فروری ۲۰۲۴ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK