• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ارپیتا کی عید پارٹی میں پورا ’خاندان‘ شامل ہوا

Updated: April 24, 2023, 1:58 PM IST | Mumbai

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے بعد دنیا بھر میں عید منائی گئی۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے بعد   دنیا بھر میں عید منائی گئی۔ ایسے میں  بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے لوگ کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں۔ دیوالی ہو یا ہولی، بالی ووڈ کے ستارے ہر تہوار کو انتہائی عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں۔ اسی سلسلے میں جب عید منانے کی باری آئی تو سلمان خان  کی بہن ارپیتا  اور بہنوئی اداکار آیوش شرما نے ایک شاندار پارٹی دی جس میں کئی مشہور شخصیات اور فلمی ستاروں نے شرکت کی۔
 اس موقع پر  ارپیتا اور آیوش نے سوشل میڈیا پر صرف خان فیملی کے ساتھ الگ سے تصاویر کلک کر کے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔اس تصویر کو مداحوں نے بہت پسند کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK