• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ارپتا نے سلمان خان کے یوم پیدائش پر بیٹی کو جنم دیا

Updated: December 27, 2019, 7:56 PM IST | Mumbai

سلمان خان کی بہن ارپتا خان نے آج ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔ خیال رہے کہ ۲۷؍ دسمبر سلمان خان کا بھی یوم پیدائش ہے۔ اس طرح اب ماموں اور بھانجی ایک ہی دن اپنی سالگرہ کا جشن منائیں گے۔ یہ خبر ارپتا کے شوہر آیوش شرما نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دی۔

آیوش شرما، ارپتا خان اور سلمان خان (فائل فوٹو)۔ تصویر: مڈڈے
آیوش شرما، ارپتا خان اور سلمان خان (فائل فوٹو)۔ تصویر: مڈڈے

ممبئی(ایجنسی): سلمان خان کی بہن ارپتا خان نے آج ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔ خیال رہے کہ ۲۷؍ دسمبر سلمان خان کا بھی یوم پیدائش ہے۔ اس طرح اب ماموں اور بھانجی ایک ہی دن اپنی سالگرہ کا جشن منائیں گے۔ یہ خبر ارپتا کے شوہر آیوش شرما نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دی۔ واضح رہے کہ ارپتا اور آیوش کا ایک بیٹا احیل بھی ہے جس کی پیدائش ۲۰۱۶ء میں ہوئی تھی۔ ارپتا اور آیوش کی شادی ۲۰۱۴ء میں ہوئی تھی۔ دونوں نے اپنی بیٹی کا نام آیت رکھا ہے۔ دیکھئے آیوش شرما کا انسٹا گرام پوسٹ

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 

We’ve been blessed with a beautiful baby girl. Thank you so much for all the love and blessings for Ayat Sharma

A post shared by Aayush Sharma (@aaysharma) on

فی الحا ل ارپتا کھار، ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں ہیں۔ ہر سال سلمان خان اپنی سالگرہ کا جشن پنویل میں واقع اپنے فارم ہاؤس پر مناتے ہیں مگر اس سال انہوں نے اپنی بہن کے قریب رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد ہیلن، اتل اگنی ہوتری اور خاندان  کے دیگر افراد نے اسپتال کا رخ کیا۔ زیر نظر تصاویر میں ہیلن اور آیوش شرما کو اسپتال کے باہر دیکھا جاسکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK