رپورٹ کے مطابق ارشد واثی کنگ میں ایک اہم کردار میں نظر آئیں گےحالانکہ ان کر کردار کے بارے مین تفصیلات خفیہ ہیں۔یہ پہلا موقع ہے جب شاہ رخ خان اور ارشد ایک ساتھ اسکرین اسپیس کا اشتراک کریں گے۔
EPAPER
Updated: April 19, 2025, 4:45 PM IST | Mumbai
رپورٹ کے مطابق ارشد واثی کنگ میں ایک اہم کردار میں نظر آئیں گےحالانکہ ان کر کردار کے بارے مین تفصیلات خفیہ ہیں۔یہ پہلا موقع ہے جب شاہ رخ خان اور ارشد ایک ساتھ اسکرین اسپیس کا اشتراک کریں گے۔
ارشد وارثی ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’’کنگ ‘‘ کی کاسٹ میں شامل ہوگئےہیں۔ رپورٹ کے مطابق ارشد فلم میں ایک اہم کردار میں نظر آئیں گےحالانکہ ان کے کردار کی تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آئی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب شاہ رخ خان اور ارشد وارثی اپنی طویل عرصے سے دوستی کے باوجود نمایاں کرداروں کے ساتھ اسکرین اسپیس کا اشتراک کریں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان ارشد وارثی کی فلم ’’کچھ میٹھا ہوجائے ‘‘ (۲۰۰۵ء) میں بطور مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں تھے۔
یہ بھی پڑھئے: سالگرہ مبارک: ارشد وارثی نے مزاحیہ ہی نہیں سنجیدہ کرداربھی بخوبی ادا کئے
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’کنگ‘ ‘ سے سہاناخان بڑی اسکرین پر آغاز کرنے جارہی ہے۔افواہ یہ بھی ہے کہ فلم میں ابھیشیک بچن اور ابھے ورما بھی نظر آئیں گے۔ ’’پٹھان‘‘ ۲۰۲۳ء میں سپر اسٹار اور ہدایتکارکی پچھلی کامیابی کے ساتھ ’’کنگ‘‘ سے توقعات بہت زیادہ ہیں۔ فلم پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے، اور جولائی میں فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کی امید ہے۔