• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آشا بھوسلے کی ۹۱؍ ویں سالگرہ پر خراج تحسین، گلوکارہ کے بہترین ۱۰؍ نغمے

Updated: September 08, 2024, 12:51 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

۸؍ ستمبر ۱۹۳۳ء کو ہندوستان کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے سانگلی، مہاراشٹر میں پیدا ہوئی تھیں۔ اپنے طویل کریئر میں انہوں نے ۱۲؍ ہزار سے زائد نغمے گائے ہیں اور درجنوں موسیقاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

Asha Bhosle. Photo: INN
آشا بھوسلے۔ تصویر : آئی این این

اپنی سریلی، میٹھی اور کھنکھتی ہوئی آواز سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے آج ۹۱؍ سال کی ہوگئی ہیں۔ موسیقی کے شائقین پر گلوکارہ کا لازوال اثر ان کی بے مثال لگن کا ثبوت ہے۔ چاہے یہ رومانوی گانا ہو، کلاسیکی ہو یا ایک پرجوش ڈانس ٹریک، ہر صنف میں جان ڈالنے کی ان کی صلاحیت انہیں ہندوستانی موسیقی میں ایک مشہور شخصیت کے طور پر منفرد بناتی ہے۔  ۸؍ ستمبر ۱۹۳۳ء کو سانگلی، مہاراشٹر میں پیدا ہونے والی آشا بھوسلے آج اپنی ۹۱؍ ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:لندن کنسرٹ میں ’توبہ توبہ‘ کے گلوکار پر جوتا پھینکا گیا، کرن اوجلا برہم

اس موقع پر جانئے آشا بھوسلے کے ۱۰؍ سپر ہٹ نغموں کے بارے میں:
(۱) چرالیا ہے تم نے جو دل کو (فلم: یادوں کی بارات)
(۲) ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر (فلم: ہم دونوں)
(۳) آؤ حضور تم کو (فلم: قسمت)
(۴) دو لفظوںکی ہے دل کی کہانی (فلم: گریٹ گیمبلر)
(۵) میرا کچھ سامان (فلم: اجازت ۱۹۸۶ء)
(۶) تم سے مل کے ایسا لگا (فلم: پرندہ) 
(۷) اشاروں اشاروں میں (فلم: کشمیر کی کلی)
(۸) تمہاری نظروں میں ہم نے دیکھا (فلم: کل کی آواز)
(۹) چہرہ کیا دیکھتے ہو (فلم: سلامی)
(۱۰) کہیں آگ لگے (فلم: تال)

آشا بھوسلے نے اپنے طویل کریئر میں مختلف زبانوں میں گانے گائے ہیں اور درجنوں موسیقاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ ان کے نغمے آج بھی بڑے ذوق و شوق سے سنے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK