• Wed, 18 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایٹلی نے سلمان خان کے ساتھ ’’اے ۶‘‘ (A6) کی تصدیق کی

Updated: December 18, 2024, 8:06 PM IST | Mumbai

’’جوان‘‘ کے بعد ایٹلی ’’اے ۶‘‘ (A6) کی تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں اس فلم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم پر ہر ہندوستانی کو فخر ہوگا۔

Atlee and Salman Khan. Photo: X
ایٹلی اور سلمان خان۔ تصویر: ایکس

شاہ رخ خان کی ’’جوان‘‘ کی تاریخی کامیابی کے بعد ڈائریکٹر ایٹلی کمار اپنے اگلے بڑے پروجیکٹ کی تیاری کر رہے ہیں، جس کا نام ’’اے ۶‘‘ ( A6) ہے۔ فلمساز نے تصدیق کی ہے کہ فلم کی قیادت سلمان خان کریں گے۔ ایٹلی مبینہ طور پر رجنی کانت یا کمل ہاسن کو کاسٹ میں شامل کرنے کی کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی فلم بنائیں۔ فی الحال، ایٹلی اپنی پہلی پروڈکشن ’’بے بی جان‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو کرسمس ۲۰۲۴ء پر ریلیز ہونے والی ہے۔ پنک ولا کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران، ایٹلی کے ساتھ ان کے پروڈیوسر پارٹنر مراد کھیتانی اور فلم کے معروف اسٹار ورون دھون بھی شامل تھے۔

’’اے ۶‘‘ کے بارے میں پوچھے جانے پر ایٹلی نے کہا کہ ’’اے ۶‘‘ ایک بڑی فلم ہے جس پر زیادہ وقت اور توانائی خرچ ہوگی۔ ہم نے اسکرپٹ تقریباً مکمل کر لیا ہے۔ عنقریب اس کے متعلق اعلان کریں گے۔‘‘ سلمان خان کی شمولیت پر، ایٹلی نے تصدیق کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس فلم کی کاسٹ شاندار ہے جسے سن کر سبھی حیرت میں پڑ جائیں گے۔ یہ ہندوستان کی ایک بڑی فلم ہوگی جس پر سبھی فخر ہوگا۔ بس ہمارے لئے دعا کریں۔ کاسٹنگ چند ہفتوں میں مکمل ہوجائے گی اور پھر ہم فلم کا اعلان کریں گے۔ ‘‘ اس تعلق سے ورون دھون نے کہا کہ ’’اے ۶‘‘ یقینی طور پر ایک بڑی اور حیرت انگیز فلم ہے۔ مَیں نے اس کا تصور سنا ہے۔ یہ ناقابل یقین ہے۔ ایٹلی اس پر خاموشی سے کام کر رہے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK