• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’ڈنکی‘فلم جوان اور پٹھان کے ریکارڈ توڑے گی

Updated: September 19, 2023, 7:40 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

جوان کے ہدایت کار ایٹلی کی شاہ رخ خان کی اگلی فلم کے تعلق سے پیش گوئی۔

Shah Rukh Khan and Atlee Kumar. Photo. INN
شاہ رخ خان اور ایٹلی کمار۔ تصویر:آئی این این

شاہ رخ خان باکس آفس پر راج کر رہے ہیں ! ایٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی اوربالی ووڈ کےسپر اسٹار کی اداکاری والی جوان بدستور ناظرین کو اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہپٹھان کے ریکارڈکو توڑتے ہوئے ۴۰۰؍ کروڑ کلب میں داخل ہونے والی سب سے تیزہندی فلم بن چکی ہے۔
پہلے دن کے ریکارڈ کو توڑنے کے بعد، ایکشن تھرلرنےدنیا بھر میں ۸۰۰؍کروڑ روپے کما کر بے مثال رسپانس حاصل کیاہےاوریہ ایک ہزارکروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کی راہ پر گامزن ہے کیونکہ شائقین شاہ رخ خان کا جادو دیکھنے کے لیے مسلسل تھیٹروں کا رخ کر رہے ہیں ۔جہاں شائقین شاہ رخ خان کی اس شاندار کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ، وہیں وہ ان کی اگلی ریلیز، ڈنکی کے لیے بھی کافی پرجوش ہیں ، جو اس سال کرسمس کے موقع پرسنیماگھروں کی زینت بننے والی ہے۔ ایک تازہ ترین انٹرویو میں، ایٹلی، جواس وقت جوان کی زبردست کامیابی سے سرشار ہیں ،نےدعویٰ کیا کہ راج کمار ہیرانی کی ڈنکی جوان سےزیادہ کامیابی حاصل کرے گی۔
کوئی موئی نے ان کا بیان نقل کیا ہے کہ ’’ڈنکی ہر ہر ریکارڈ کو توڑدے گی۔یہ ہونا بھی چاہئے،ہمیں آگے بڑھتے رہناچاہیے۔ ہمیں ہر فلم کے ذریعہ اپنے سابقہ ریکارڈ توڑتے رہنا چاہئے۔ مجھے اپنی پچھلی فلم کے ریکارڈ توڑناہے، یقیناً مجھے اپنی اگلی فلم میں جوان کو عبور کرنا ہے۔ اس کا احساس ہر ٹیکنیشن اور ہر ایکٹر اورسسٹم میں ہمیشہ کے ساتھ ہوتا ہے۔‘‘
اس سے قبل فلم کی کامیابی کی یاد میں منعقد کی گئی جوان کی پریس میٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے ڈنکی کے بارے میں بات کی تھی۔کنگ خان نے کہا کہ ہم نے۲۶؍جنوری(پٹھان) سے شروعات کی، یہ ایک اچھا دن تھا۔ پھر جنم اشٹمی، کرشنا جی کی سالگرہ کے موقع پر ہم نے یہ فلم (جوان) ریلیز کی۔ اب نیا سال ہے،کرسمس۔ ہم اس وقت ڈنکی لےکرآئیں گے۔پٹھان اداکار نے مزید کہا،’’میں قومی یکجہتی کے بارےمیں سوچتا ہوں ۔ جس دن میری فلم ریلیز ہوتی ہے،اس دن عید ہوتی ہے۔میں گزشتہ۲۹؍ برسوں کے مقابلے زیادہ محنت کر رہا ہوں ۔ میں سخت محنت کرتارہوں گا کیونکہ اب مجھے سب سے زیادہ خوشی اس وقت ہوتی ہے جب لوگ فلم دیکھنے کے بعد خوش ہوتےہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK