• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایٹلی، رجنی کانت اور سلمان خان کے ساتھ فلم بنائیں گے، جلد ہی ملاقات کر سکتےہیں

Updated: June 26, 2024, 10:37 AM IST | Agency | Mumbai

جنوبی ہند کی فلموں کے معروف ہدایت کار ایٹلی، رجنی کانت اور سلمان خان کے ساتھ فلم بنائیں گے۔

Salman Khan, Atlee and Rajinikanth. Photo: INN
سلمان خان، ایٹلی اور رجنی کانت۔ تصویر : آئی این این

جنوبی ہند کی فلموں کے معروف ہدایت کار ایٹلی، رجنی کانت اور سلمان خان کے ساتھ فلم بنائیں گے۔ ۲۰۲۳ءمیں ایٹلی نے شاہ رخ خان کے ساتھ سپر ہٹ فلم ’جوان‘ بنائی تھی۔ ’ ایٹلی‘ نے اپنی آنے والی فلم کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے حوالے سےکہا جا رہا ہے کہ وہ سلمان خان اور رجنی کانت سے جلد ہی اس فلم کے سلسلے میں ملاقات کرسکتے ہیں۔ یہ فلم سن پکچرز پروڈیوس کرے گی۔ ایٹلی گزشتہ۲؍ سال سے سلمان خان سے رابطے میں ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان اپنی فلم’ سکندر‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ایٹلی کی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ رجنی کانت بھی فلم قلی میں مصروف ہیں۔ وہ قلی کے بعد ا یٹلی کو شوٹنگ کی تاریخیں بتائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK