• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اوتار سب سے زیادہ آمدنی کرنے والی چھٹی فلم بن گئی

Updated: January 27, 2023, 11:11 AM IST | MUMBAI

 جیمس کیمرون کی سائنس فکشن فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ آمدنی کے معاملے میں نئے ریکارڈ بناتی جارہی ہے۔

Science fiction film `Avatar: The Way of Water`; Photo: INN
سائنس فکشن فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ ; تصویر:آئی این این

 جیمس کیمرون کی سائنس فکشن فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ آمدنی کے معاملے میں نئے ریکارڈ بناتی جارہی ہے۔ اس فلم نے ۴۰؍ دن میں دنیا بھر سے ۲؍ ارب ڈالر سے زائد کی کمائی کی ہے، اس طرح یہ دنیا کی سب سے زیادہ آمدنی کرنے والی ۶؍فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ان میں ۳؍ فلمیں جیمس کیمرون کی ہیں اور ان ۶؍ فلموں میں پہلے مقام پر بھی کیمرون کی ہی فلم اوتار(۲۰۰۹ء) ہے ۔ ۲۰۱۹ءمیں ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ نے ’اوتار‘ کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا تھا، تاہم بعد ازاں ایک بار پھر جیمز کیمرون کی فلم نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ رواں ماہ کے آغاز تک ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کمائی کے لحاظ سے دنیا کی۱۵؍ بڑی فلموں میں شامل تھی مگر محض۱۵؍ دن میں یہ فلم چھٹے نمبر پر آگئی اور اس نے دنیا بھر سے دو ارب ڈالر سے زائد کی کمائی کرلی۔اندازہ ہے کہ ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ اگلے دو سے ۳؍ ہفتوں میں مزید ایک ارب ڈالر کمائی کرکے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن جائے گی۔ ’رائٹرز‘ کے مطابق ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ پروڈیوس کرنے والی فلم کمپنی نے تصدیق کی کہ سائنس فکشن مووی نے۲۲؍ جنوری تک دنیا بھر سے۲؍ ارب۲۴؍ لاکھ ڈالر کی کمائی کرلی تھی۔ ریکارڈ کمائی کرنے کے بعد فلم ہر وقت کی دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئی تھی۔ فلمی مبصرین کے مطابق ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کو زیادہ سے۳۵؍ کروڑ امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہوگا، تاہم اس حوالے سے کمپنی اور ہدایت کار نے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK