• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئیفا اتسوم میں تمل فلم کیلئے ایشوریہ کو ایوارڈ

Updated: September 29, 2024, 10:59 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

’آئیفا اتسوم ۲۰۲۴ء‘ میں نانی اور وکرم کو تیلگو فلم دسہرہ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ ایشوریا رائے کو تمل فلم پونیئن سیلوان ۲؍ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

Award To Aishwarya For Tamil Film At IIFA Utsavam 2024. Photo: INN
آئیفا اتسوم میں تمل فلم کیلئے ایشوریہ کو ایوارڈ۔ تصویر : آئی این این

’آئیفا اتسوم ۲۰۲۴ء‘ میں نانی اور وکرم کو تیلگو فلم دسہرہ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیاگیا، جبکہ ایشوریا رائے کو تمل فلم پونیئن سیلوان ۲؍ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 
 ابوظہبی میں اس ۳؍ روزہ ایوارڈ شو کے پہلے دن جنوبی سنیماکےستاروں کو اعزاز سے نوازا گیا، ۳؍ روزہ پروگرام آئیفا اتسوم سےشروع ہوا، جس میں تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ زبانوں کے تمام اداکار شامل تھے۔ تیلگوفلم دسہرہ کی نانی کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ وکرم کو تمل فلم پونیئن سیلوان کے لیے بہترین اداکار اور ایشوریہ رائے کوبہترین اداکارہ کا ایوارڈملا ہے، منی رتنم کو فلم پونیئن سیلوان کے لیےبہترین اداکارہ کاایوارڈ دیا گیا ہے۔ اے آر رحمان کوپونیئن سیلوان۲؍ کے لیے تمل میں بہترین میوزک ڈائریکٹر کاایوارڈ ملا ہے۔ چرنجیوی کو ہندوستانی سنیمامیں شاندار کارنامے کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 
 پریا درشن کو ہندوستانی سنیما میں بہترین کردار ادا کرنے پر ایوارڈ ملا ہے، سمانتھا روتھ پربھو کو انڈین سنیما میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ شائن ٹام چاکو کو فلم دسہرہ کے لیے منفی کردار میں بہترین پرفارمنس(تیلگو) کا ایوارڈملا ہے۔ کنور اسکواڈ کے لیےارجن رادھا کرشنن کو منفی کردار (ملیالم) میں بہترین کارکردگی کاایوارڈ دیا گیا ہے۔ سپورٹنگ رول میں بہترین پرفارمنس (مرد تمل)کاجے رام کو سپورٹنگ رول میں بہترین پرفارمنس(خواتین تمل) کا ایوارڈ ننداموری بال کرشنا کو دیا گیا ہے۔ شیٹی کو کنڑ سنیما میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آرادھنا رام کو کٹیرا کے لیے کنڑ میں بہترین ڈیبیو خاتون کا ایوارڈ ملا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK