• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

محمد رفیع کو ملنے والے ایوارڈس اور اعزازات

Updated: July 31, 2024, 1:25 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنی آواز کا جادو بکھیرنے والے محمد رفیع کو اس دنیا سے کوچ کئے ہوئے ۴۴؍سال کا عرصہ گزر گیا ہے۔

Mohammad Rafi. Photo: INN
محمد رفیع۔ تصویر : آئی این این

 ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنی آواز کا جادو بکھیرنے والے محمد رفیع کو اس دنیا سے کوچ کئے ہوئے ۴۴؍سال کا عرصہ گزر گیا ہے۔ آج بھی ان کے مداحوں کی تعداد میں کسی قسم کی کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔ محمد رفیع کی پیدائش۲۴؍دسمبر۱۹۲۴ء پنجاب کے کوٹلا سلطان پور میں ہوئی تھی جبکہ ان کا انتقال ۳۱؍جولائی ۱۹۸۰ء میں ۵۵؍ سال کی عمر میں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:رفیع صاحب کے گھر پر بنےمیوزیم میں روزانہ متعدد مداح خراج عقیدت پیش کرنے آتے ہیں

 محمد رفیع نے ہزاروں گانے گائے اور سیکڑوں اداکاروں کی آواز بنے۔اپنے کریئر میں انہوںنے ایک سے بڑھ کر ایک نغموں کو آواز دی اور کئی ایوارڈس بھی حاصل کئے۔محمد رفیع کو ایک دو نہیں بلکہ ۶؍مرتبہ فلم فیئرکے بہترین گلوکار کے ایوارڈس سے نوازا گیا تھا۔
 اس کے علاوہ بنگال فلم جرنلسٹ  اسوسی ایشن(بی ایف جے اے) نے بھی انہیں ایوارڈس سے نوازا ۔ انہیں ایک مرتبہ نیشنل فلم ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔۱۹۶۷ء میں انہیں پدم شری اعزاز سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK