• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلمان خان کی کبھی عید کبھی دیوالی میں آیوش شرما کو اہم کردارملا

Updated: March 15, 2020, 10:52 AM IST | Agency | Mumbai

دَبَنگ خان سلمان اس وقت عید ۲۰۲۰ءکے موقع پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد سلمان خان اپنی اگلی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کی تیاریاں شروع کریں گے ، جو ۲۰۲۱ء کی عید پر ریلیز ہوگی۔

Salman Khan and Ayush Sharma - Pic : INN
سلمان خان اور آیوش شرما ۔ تصویر : آئی این این

 ساجد نڈیاڈ والا کی پروڈکشن میں سلمان خان کے مقابل پوجا ہیگڑے نظر آئیں گی۔ اور اب سلمان کے بہنوئی آیوش شرما کو بھی اس فلم میں شامل کیا گیا ہے۔ ۲۰۱۸ء میں فلم ’لَو یاتری‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے آیوش اس وقت اپنی اگلی فلم کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں وہ جٹ گینگسٹر کا کردار نبھائیں گے۔ سنا ہے کہ سلمان کی ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کے ایک اہم کردار کیلئے آیوش کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آیوش کی ایک اور آنے والی فلم جو مراٹھی فلم ’مولشی پیٹرن‘ کا ریمیک ہے، میں سلمان کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ آیوش تمل فلم ’گڈھاچاری‘ کے ہندی ری میک میں بھی نظر آئیں گے۔ سلمان کی ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کے بارے میں بتا دیں کہ یہ ایک فیملی ڈراما ہے، جسے فرہاد سام جی کی ہدایتکاری میں بنایا جا رہا ہے۔ یہ فلم عید ۲۰۲۱ء پر ریلیز کی جائے گی۔ ’نڈیاڈ والا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ‘ اور ’سلمان فلم پروڈکشن‘ کی جانب تیار کی جانے والی اس فلم کی کہانی ساجد ناڈیاڈ والا نے لکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK